آدھے بھارتی بلے باز مجھ سے پریشان تھے

0 1,019

بیشتر بلے باز جن کو میں نے باؤلنگ کی میرا سامنا کرتے ہوئے پریشانی محسوس کرتے تھے۔ اور آخر کیوں نہ کرتے --- میں باؤلنگ جو تقریباً 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کرتا تھا۔ میں نے محسوس کیا کہ بھارتی بیٹنگ لائن اپ کے تقریباً آدھے بلے باز مجھ سے پریشان ہوتے تھے، حتیٰ کہ، حیران کن طور پر ، آسٹریلوی بھی لڑکھڑا جاتے تھے۔ میرے شائقین ہمیشہ بلے باز کو دھول چٹانے و خون بہانے کے نعرے لگاتے: میرے خیال میں ایک تیز گیند باز کا کسی کو بھی حریف بلے باز کو گیند مار دینا بڑا دلچسپ ہوتا ہے۔ ذاتی طور پر میں صرف بلے باز کو ڈرا کر اسے غلط شاٹ کھیلنے پر مجبور کرنے کی کوشش کرتا ہوں، لیکن گزشتہ چند سالوں میں نے متعدد بلے بازوں کو زخمی بھی کیا ہے اور نقصان بھی پہنچایا ہے، انہیں ٹوٹی ہوئی ہڈیوں، ٹوٹے ہوئے جبڑے اور ٹانگوں کے ساتھ باہر بھیجا ہے حتیٰ کہ بے ہوش تک کیا ہے۔ لیکن مجھے اس انجام سے نفرت ہے۔ میرا دل بہت جلدی پگھل جاتا ہے۔ میں فوراً ہی بلے باز کی جانب لپکتا ہوں، یہ دیکھنے کے لیے کہ وہ ٹھیک تو ہے۔ میرے لیے، یہ صرف ایک کھیل ہے؛ میرا کسی کو زخمی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہوتا۔ مجھے خود ایک مرتبہ سر پر گیند لگی تھی، اس لیے میں جانتا ہوں کہ اس سے کیسا محسوس ہوتا ہے۔

(یہ اقتباس شعیب اختر کی سوانحِ عمری 'کنٹروورشلی یورز' سے ترجمہ کیا گیا ہے۔ اس کتاب کے دیگر ترجمہ شدہ اقتباسات یہاں سے پڑھے جا سکتے ہیں۔)