مرلی دھرن انٹرنیشنل اسٹیڈیم، کانڈی

1 1,075

کانڈی کے خوبصورت شہر میں سری لنکا کے ایک اور خوبصورت اسٹیڈیم کا اضافہ کیا گیا ہے جسے لیجنڈری اسپنر متیاہ مرلی دھرن سے موسوم کیا گیا ہے۔ مرلی دھرن انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اب تک صرف ایک مرتبہ بین الاقوامی کرکٹ دیکھنے میں آئی ہے جب دسمبر 2010ء میں اس نے سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ کی میزبانی کی۔ مرلی دھرن کے نام سے موسوم کیے جانے سے قبل یہ میدان پالی کیلے اسٹیڈیم کہلاتا تھا۔

یہ کانڈی کے مشہور اشگیریا اسٹیڈیم سے علیحدہ میدان ہے، جو 1983ء سے 2007ء تک شہر میں ہونے والے تمام میچز کی میزبانی کرتا رہا ہے۔ سری لنکا نے عالمی کپ 2011ء کے لیے دو نئے اسٹیڈیم تعمیر کی گئے ہیں جن میں اس میدان کے علاوہ ہمبنٹوٹا کا مہند راجاپکسے اسٹیڈیم بھی شامل ہے۔

عالمی کپ 2011ء

اس میدان پر پہلا بین الاقوامی کرکٹ میچ عالمی کپ 2011ء کے دوران پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ مجموعی طور پر عالمی کپ میں اس میدان پر تین میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے دو پاکستان کے میچز ہیں۔

8 مارچ 2011ء – پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ
10 مارچ 2011ء – سری لنکا بمقابلہ زمبابوے
11 مارچ 2011ء – پاکستان بمقابلہ زمبابوے