مہند راجاپکسے اسٹیڈیم، ہمبنٹوٹا

سری لنکا نے عالمی کپ 2011ء کے لیے ایک نیا اسٹیڈیم بھی تعمیر کیا ہے جو ہمبنٹوٹا میں واقع ہے۔ 35 ہزار تماشائیوں کی گنجائش کا حامل یہ میدان سری لنکا کے موجودہ صدر مہند راجاپکسے سے موسوم ہے۔

تقریبا 8 ملین ڈالرز کی لاگت سے نیا اسٹیڈیم تیار کرنے کے فیصلے پر سری لنکا کرکٹ کو سخت تنقید بھی برداشت کرنا پڑی ہے کیونکہ کئی حلقے یہ چاہتے تھے کہ عالمی کپ کی میزبانی گال اور دمبولا کے خوبصورت و معروف میدانوں کو بخشی جائے۔ تاہم سری لنکا کرکٹ نئے اسٹیڈیم کے فیصلے پر ڈٹا رہا اور اس نے عالمی کپ کے لیے اک نئے اسٹیڈیم کی تیاری کے مشکل ہدف کو حاصل کر لیا۔

عالمی کپ 2011ء

عالمی کپ 2011ء کے دو مقابلے یہاں منعقد ہوں گے۔

سری لنکا بمقابلہ کینیڈا - 20 فروری 2011ء
پاکستان بمقابلہ کینیا – 23 فروری 2011ء

Facebook Comments