ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء: تصاویر کے آئینے میں

2 1,188
اجنتھا مینڈس نے افتتاحی مقابلے ہی میں ٹی ٹوئنٹی تاریخ میں بہترین باؤلنگ کا اپنا ریکارڈ توڑ ڈالا (تصویر: AFP)

افغانستان نے پہلے مقابلے میں بھارت کو ناکوں چنے چبوائے، لیکن تجربے کے ہاتھوں زیر ہوا (تصویر: AFP)

زمبابوے کسی حریف کے لیے خطرہ ثابت نہ ہو سکا اور دونوں گروپ مقابلوں میں بری طرح شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوا (تصویر: AFP)

لیوک رائٹ کے 99 رنز نے افغان سفر کا خاتمہ کیا (تصویر: Getty Images)

برینڈن میک کولم نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی (تصویر: AP)

عرصہ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آنے والے ہربھجن سنگھ نے پہلے ہی مقابلے میں فتح گر کارکردگی دکھائی، لیکن انہیں اسپن مددگار پچوں پر بھی مزید کوئی موقع نہیں دیا گیا (تصویر: AFP)

ویسٹ انڈیز اپنے گروپ مرحلے کے دونوں مقابلے نہ جیت سکا، آسٹریلیا کے خلاف اسے ڈک ورتھ لوئس طریق کار پر شکست ہوئی جبکہ آئرلینڈ کے خلاف میچ بارش کے باعث جاری نہ رہ سکا۔ یوں وہ بغیر کسی پوائنٹ کے، اور صرف نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر سپر 8 میں پہنچا (تصویر: AP)

نیوزی لینڈ کے خلاف سپر اوور میں مالنگا کے یارکرز نے سری لنکن فتح پر مہر ثبت کی (تصویر: AFP)

دفاعی چیمپئن انگلستان ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود ویسٹ انڈیز کو زیر نہ کر پایا اور یوں اس کے ٹورنامنٹ سے اخراج کی راہ ہموار ہوئی (تصویر: Getty Images)

جنوبی افریقہ کے خلاف سپر 8 میں پاکستان کی فتح نے پروٹیز کے امکانات معدوم کر دیے، اس مقابلے میں عمر اکمل نے 43 رنز کی ذمہ دارانہ باری کھیلی (تصویر: ICC)

شین واٹسن کے بل بوتے پر آسٹریلیا نے بڑے میدان مارے اور با آسانی سیمی فائنل تک پہنچا (تصویر: ICC)

بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان روایتی حریف بھارت کے خلاف سپر 8 کے اہم مقابلے میں شکست کھا گیا، یعنی عالمی ٹورنامنٹس میں بھارت کے خلاف اس کی شکستوں کا سلسلہ برقرار رہا (تصویر: ICC)

دل شکستہ روز ٹیلر، نیوزی لینڈ سپر 8 مرحلے میں دو مرتبہ مقابلے برابر کرنے میں کامیاب ہوا، لیکن سپر اوور میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا (تصویر: Getty Images)

پاکستان نے روایتی حریف کے خلاف شکست کے بعد ناقابل شکست آسٹریلیا کو جس طرح آخری سپر 8 مقابلے میں زیر کیا، اس سے قومی ٹیم کی واپسی کی صلاحیتوں کا اندازہ ہوا (تصویر: ICC)

فیورٹ جنوبی افریقہ کو حیران کن طور پر سپر 8 مرحلے کے تینوں مقابلوں میں شکست ہوئی اور وہ بری طرح ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوا (تصویر: AP)

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا سفر سیمی فائنل تک پہنچ کر تمام ہوا (تصویر: AFP)

کرس گیل سیمی فائنل میں تمام 20 اوورز تک کریز پر موجود رہے اور 41 گیندوں پر 75 رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے (تصویر: ICC)

مہیلا جے وردھنے فائنل میں سری لنکا کا بیڑا پار نہ لگا سکے اور پھر قیادت سے بھی استعفیٰ دے دیا (تصویر: ICC)

ڈیرن سیمی نے قیادت پر کئی ماہ کی تنقید کا جواب بھرپور انداز میں دے دیا، یعنی سو سنار کی ایک لوہار کی (تصویر: ICC)

میدان میں ہزاروں سری لنکن تماشائی اپنی ٹیم کے فتح کے یقین کے ساتھ موجود تھے، لیکن ۔۔۔۔۔۔ (تصویر: Getty Images)

ویسٹ انڈیز کے "گینگ نیم" اسٹائل نے کوریا کے مشہور گانے کو مقبولیت کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا (تصویر: AFP)

پانچ مرتبہ "سال کے بہترین امپائر" کا اعزاز حاصل کرنے والے سائمن ٹوفل بالآخر امپائرنگ کو خیرباد کہہ گئے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کا فائنل ان کا آخری مقابلہ تھا (تصویر: ICC)

ویسٹ انڈیز نے 1979ء، یعنی 33 سال کے طویل عرصے، کے بعد کوئی عالمی اعزاز اپنے نام کیا (تصویر: Getty Images)

گزشتہ پانچ سالوں میں سری لنکا کو چوتھی بار کسی عالمی ٹورنامنٹ کے فائنل میں شکست ہوئی، اور بدقسمتی سے یہ دونوں کھلاڑی ان تمام میچز میں شامل رہے (تصویر: Getty Images)

خواتین میں آسٹریلیا نے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا اور پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والے انگلستان کو زیر کیا (تصویر: ICC)