[ریکارڈز] سب سے زیادہ رن آؤٹ

4 1,037

نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کمبرلے میں ہونے والا دوسرا مقابلہ اس لحاظ تو تاریخی تھا ہی کہ یہ کسی بھی طرز کی کرکٹ میں نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقہ میں پہلی سیریز فتح تھی، لیکن اس میں ایک انوکھا ریکارڈ بھی برابر ہوا یعنی ایک اننگز میں سب سے زیادہ بلے بازوں کے رن آؤٹ ہونے کا ریکارڈ۔

ناتھن میک کولم نے دو کھلاڑیوں کو براہ راست تھروز پر رن آؤٹ کیا (تصویر: AP)
ناتھن میک کولم نے دو کھلاڑیوں کو براہ راست تھروز پر رن آؤٹ کیا (تصویر: AP)

گو کہ ایک اننگز میں 5 بلے بازوں کے رن آؤٹ ہونے کا ریکارڈ پہلے بھی کئی مرتبہ بن چکا ہے، لیکن کبھی بھی کسی ایک روزہ میں پانچ سے زائد بلے باز رن آؤٹ نہیں ہوئے۔

سب سے پہلے جون 1975ء میں لارڈز کے تاریخی میدان پر ہونے والے پہلے عالمی کپ کے فائنل میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے پانچ بلے بازوں کو رن آؤٹ کر کے عالمی کپ اپنے نام کیا تھا اور اسی شاندار فیلڈنگ کی بدولت انہوں نے 291 رنز کے ہدف کے دفاع کر لیا اور 17 رنز سے کامیابی سمیٹ کر پہلا عالمی کپ اپنے نام کیا۔

اس کے بعد سے آج تک کوئی ٹیم حریف کے پانچ سے زائد بلے بازوں کو رن آؤٹ نہیں کر پائی اور یہ ریکارڈ آج تک جوں کا توں موجود ہے۔ 13 سال تک تو بلاشرکت غیرے ویسٹ انڈیز ہی وہ ٹیم رہی جسے حریف کے 5 بلے بازوں کو آؤٹ کرنے کا شرف حاصل ہوا لیکن پھر یہ سلسلہ طول پکڑا گیا اور گزشتہ روز نیوزی لینڈ-جنوبی افریقہ میچ میں یہ ریکارڈ دسویں مرتبہ قائم ہوا۔

ذیل میں قارئین کی دلچسپی کے لیے ان تمام دس مواقع کے اعدادوشمار پیش کر رہے ہیں، جب کسی ٹیم کے پانچ کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے ہوں۔

ایک میچ میں سب سے زیادہ رن آؤٹ

ٹیم کل رنز رن آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی تعداد نتیجہ بمقابلہ بتاریخ بمقام
آسٹریلیا 274 5 شکست ویسٹ انڈیز 21 جون 1975ء لارڈز
نیوزی لینڈ 258/8 5 فتح سری لنکا 29 مارچ 1988ء شارجہ
پاکستان 173 5 شکست ویسٹ انڈیز 12 دسمبر 1992ء ایڈیلیڈ
آسٹریلیا 258 5 فتح بھارت 27 فروری 1996ء ممبئی
نیوزی لینڈ 213 5 شکست بھارت 12 جنوری 1999ء نیپئر
سری لنکا 192 5 شکست پاکستان 5 جون 2000ء ڈھاکہ
ویسٹ انڈیز 178 5 فتح زمبابوے 2 فروری 2001ء پرتھ
آسٹریلیا 252 5 شکست سری لنکا 10 فروری 2006ء ایڈیلیڈ
زمبابوے 206 5 شکست جنوبی افریقہ 22 اگست 2007ء بلاوایو
جنوبی افریقہ 252 5 شکست نیوزی لینڈ 22 جنوری 2013ء کمبرلے