[ریکارڈز] وہاب ریاض کا نام بدترین باؤلرز کی فہرست میں

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کا نیو وینڈررز اسٹیڈیم مختصر باؤنڈریز کی وجہ سے ہمیشہ گیندبازوں کے لیے ایک بھیانک خواب رہا ہے اور اب پاکستان کے وہاب ریاض کبھی اس میدان کو نہیں بھولیں گے، جنہیں پاک-جنوبی افریقہ تیسرے ون ڈے میں 10 اوورز میں 93 رنز کی ہزیمت اٹھانا پڑی۔ یوں وہ ایک روزہ تاریخ میں سب سے زیادہ رنز کھانے والے پاکستانی باؤلر بن گئے۔

وہاب ریاض نے رانا نوید الحسن کا پانچ سال پرانا ریکارڈ بادل نخواستہ اپنے نام کیا (تصویر: AP)

وہاب ریاض نے رانا نوید الحسن کا پانچ سال پرانا ریکارڈ بادل نخواستہ اپنے نام کیا (تصویر: AP)

ان سے قبل یہ "ریکارڈ" رانا نوید الحسن کے پاس تھا جنہوں نے جنوبی افریقہ ہی کے خلاف فروری 2007ء میں سنچورین میں ہونے والے ایک روزہ مقابلے میں صرف 8 اوورز میں 92 رنز کھائے تھے۔

مجموعی طور پر ایک ون ڈے اننگز میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے مک لوئس کے پاس ہے جنہوں نے اس تاریخی ایک روزہ مقابلے میں یہ بدنامی کا داغ اپنے نام کیا تھا، جس میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 435 رنز کا ریکارڈ ہدف عبور کیا تھا۔ اس مقابلے کوایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کے بہترین مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

کرک نامہ قارئین کے لیے ہم نیچے ایک ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز دینے والے باؤلرز کی فہرست پیش کر رہے ہیں۔ امید ہےمعلومات میں اضافے کا باعث ہوگی:

گیندباز ملک اوورز میڈنز رنز وکٹیں بمقابلہ بمقام بتاریخ
مک لوئس آسٹریلیا 10 0 113 0 جنوبی افریقہ جوہانسبرگ 12 مارچ 2006ء
مارٹن سنیڈن نیوزی لینڈ 12 1 105 2 انگلستان اوول 9 جون 1983ء
ٹم ساؤتھی نیوزی لینڈ 10 0 105 0 بھارت کرائسٹ چرچ 8 مارچ 2009ء
برائن وٹوری زمبابوے 9 0 105 1 نیوزی لینڈ نیپئر 9 فروری 2012ء
متیاہ مرلی دھرن سری لنکا 10 0 99 0 آسٹریلیا سڈنی 12 فروری 2006ء
اشانتھا ڈی میل سری لنکا 10 0 97 1 ویسٹ انڈیز کراچی 13 اکتوبر 1987ء
اسٹیو ہارمیسن انگلستان 10 0 97 0 سری لنکا لیڈز یکم جولائی 2006ء
شفیع الاسلام بنگلہ دیش 9 0 97 2 انگلستان برمنگھم 12 جولائی 2010ء
اینڈی بلگناٹ زمبابوے 9 0 96 2 نیوزی لینڈ بلاوایو 24 اگست 2005ء
ڈیوین لیوروک برمودا 10 0 96 1 بھارت پورٹ آف اسپین 19 مارچ 2007ء
لاستھ مالنگا زمبابوے 7.4 0 96 1 بھارت ہوابرٹ 28 فروری 2012ء
پیٹر کونیل آئرلینڈ 9 0 95 0 نیوزی لینڈ ابرڈین یکم جولائی 2008ء
وین پارنیل جنوبی افریقہ 10 0 95 2 بھارت گوالیار 24 فروری 2010ء
شفیع الاسلام بنگلہ دیش 10 0 95 3 پاکستان دمبولا 21 جون 2010ء
شنگی ماساکازا زمبابوے 10 0 95 2 جنوبی افریقہ بینونی 22 اکتوبر 2010ء
سنتھ جے سوریا زمبابوے 10 0 94 3 پاکستان نیروبی 4 اکتوبر 1996ء
پیٹر بورین نیدرلینڈز 10 0 94 1 زمبابوے ایمسٹلوین 4 جولائی 2006ء
وہاب ریاض پاکستان 10 0 93 2 جنوبی افریقہ جوہانسبرگ 17 مارچ 2013ء
روڈی وان وورین نمیبیا 10 0 92 0 آسٹریلیا پوچفسٹروم 27 فروری 2003ء
رانا نوید الحسن پاکستان 8 0 92 2 جنوبی افریقہ سنچورین 4 فروری 2007ء

Facebook Comments