[ریکارڈز] وہاب ریاض کا نام بدترین باؤلرز کی فہرست میں

11 1,902

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کا نیو وینڈررز اسٹیڈیم مختصر باؤنڈریز کی وجہ سے ہمیشہ گیندبازوں کے لیے ایک بھیانک خواب رہا ہے اور اب پاکستان کے وہاب ریاض کبھی اس میدان کو نہیں بھولیں گے، جنہیں پاک-جنوبی افریقہ تیسرے ون ڈے میں 10 اوورز میں 93 رنز کی ہزیمت اٹھانا پڑی۔ یوں وہ ایک روزہ تاریخ میں سب سے زیادہ رنز کھانے والے پاکستانی باؤلر بن گئے۔

ان سے قبل یہ "ریکارڈ" رانا نوید الحسن کے پاس تھا جنہوں نے جنوبی افریقہ ہی کے خلاف فروری 2007ء میں سنچورین میں ہونے والے ایک روزہ مقابلے میں صرف 8 اوورز میں 92 رنز کھائے تھے۔

مجموعی طور پر ایک ون ڈے اننگز میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے مک لوئس کے پاس ہے جنہوں نے اس تاریخی ایک روزہ مقابلے میں یہ بدنامی کا داغ اپنے نام کیا تھا، جس میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 435 رنز کا ریکارڈ ہدف عبور کیا تھا۔ اس مقابلے کوایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کے بہترین مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

کرک نامہ قارئین کے لیے ہم نیچے ایک ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز دینے والے باؤلرز کی فہرست پیش کر رہے ہیں۔ امید ہےمعلومات میں اضافے کا باعث ہوگی:

گیندبازاوورزمیڈنزرنزوکٹیںبمقابلہبمقامبتاریخ
 مک لوئس1001130 جنوبی افریقہجوہانسبرگ12 مارچ 2006ء
مارٹن سنیڈن1211052 انگلینڈاوول9 جون 1983ء
ٹم ساؤتھی1001050 بھارتکرائسٹ چرچ8 مارچ 2009ء
برائن وٹوری901051 نیوزی لینڈنیپئر9 فروری 2012ء
متیاہ مرلی دھرن100990 آسٹریلیاسڈنی12 فروری 2006ء
اشانتھا ڈی میل100971 ویسٹ انڈیزکراچی13 اکتوبر 1987ء
اسٹیو ہارمیسن100970 سری لنکالیڈزیکم جولائی 2006ء
شفیع الاسلام90972 انگلینڈبرمنگھم12 جولائی 2010ء
اینڈی بلگناٹ90962 نیوزی لینڈبلاوایو24 اگست 2005ء
ڈیوین لیوروک100961 بھارتپورٹ آف اسپین19 مارچ 2007ء
لاستھ مالنگا7.40961 بھارتہوابرٹ28 فروری 2012ء
پیٹر کونیل90950 نیوزی لینڈابرڈینیکم جولائی 2008ء
وین پارنیل100952 بھارتگوالیار24 فروری 2010ء
شفیع الاسلام100953 پاکستاندمبولا21 جون 2010ء
شنگی ماساکازا100952 جنوبی افریقہبینونی22 اکتوبر 2010ء
سنتھ جے سوریا100943 پاکستاننیروبی4 اکتوبر 1996ء
پیٹر بورین100941 زمبابوےایمسٹلوین4 جولائی 2006ء
وہاب ریاض100932 جنوبی افریقہجوہانسبرگ17 مارچ 2013ء
روڈی وان وورین100920 آسٹریلیاپوچفسٹروم27 فروری 2003ء
رانا نوید الحسن80922 جنوبی افریقہسنچورین4 فروری 2007ء