[ریکارڈز] وہاب ریاض کا نام بدترین باؤلرز کی فہرست میں
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کا نیو وینڈررز اسٹیڈیم مختصر باؤنڈریز کی وجہ سے ہمیشہ گیندبازوں کے لیے ایک بھیانک خواب رہا ہے اور اب پاکستان کے وہاب ریاض کبھی اس میدان کو نہیں بھولیں گے، جنہیں پاک-جنوبی افریقہ تیسرے ون ڈے میں 10 اوورز میں 93 رنز کی ہزیمت اٹھانا پڑی۔ یوں وہ ایک روزہ تاریخ میں سب سے زیادہ رنز کھانے والے پاکستانی باؤلر بن گئے۔
ان سے قبل یہ "ریکارڈ" رانا نوید الحسن کے پاس تھا جنہوں نے جنوبی افریقہ ہی کے خلاف فروری 2007ء میں سنچورین میں ہونے والے ایک روزہ مقابلے میں صرف 8 اوورز میں 92 رنز کھائے تھے۔
مجموعی طور پر ایک ون ڈے اننگز میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے مک لوئس کے پاس ہے جنہوں نے اس تاریخی ایک روزہ مقابلے میں یہ بدنامی کا داغ اپنے نام کیا تھا، جس میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 435 رنز کا ریکارڈ ہدف عبور کیا تھا۔ اس مقابلے کوایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کے بہترین مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
کرک نامہ قارئین کے لیے ہم نیچے ایک ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز دینے والے باؤلرز کی فہرست پیش کر رہے ہیں۔ امید ہےمعلومات میں اضافے کا باعث ہوگی:
گیندباز | اوورز | میڈنز | رنز | وکٹیں | بمقابلہ | بمقام | بتاریخ |
---|---|---|---|---|---|---|---|
مک لوئس | 10 | 0 | 113 | 0 | جنوبی افریقہ | جوہانسبرگ | 12 مارچ 2006ء |
مارٹن سنیڈن | 12 | 1 | 105 | 2 | انگلینڈ | اوول | 9 جون 1983ء |
ٹم ساؤتھی | 10 | 0 | 105 | 0 | بھارت | کرائسٹ چرچ | 8 مارچ 2009ء |
برائن وٹوری | 9 | 0 | 105 | 1 | نیوزی لینڈ | نیپئر | 9 فروری 2012ء |
متیاہ مرلی دھرن | 10 | 0 | 99 | 0 | آسٹریلیا | سڈنی | 12 فروری 2006ء |
اشانتھا ڈی میل | 10 | 0 | 97 | 1 | ویسٹ انڈیز | کراچی | 13 اکتوبر 1987ء |
اسٹیو ہارمیسن | 10 | 0 | 97 | 0 | سری لنکا | لیڈز | یکم جولائی 2006ء |
شفیع الاسلام | 9 | 0 | 97 | 2 | انگلینڈ | برمنگھم | 12 جولائی 2010ء |
اینڈی بلگناٹ | 9 | 0 | 96 | 2 | نیوزی لینڈ | بلاوایو | 24 اگست 2005ء |
ڈیوین لیوروک | 10 | 0 | 96 | 1 | بھارت | پورٹ آف اسپین | 19 مارچ 2007ء |
لاستھ مالنگا | 7.4 | 0 | 96 | 1 | بھارت | ہوابرٹ | 28 فروری 2012ء |
پیٹر کونیل | 9 | 0 | 95 | 0 | نیوزی لینڈ | ابرڈین | یکم جولائی 2008ء |
وین پارنیل | 10 | 0 | 95 | 2 | بھارت | گوالیار | 24 فروری 2010ء |
شفیع الاسلام | 10 | 0 | 95 | 3 | پاکستان | دمبولا | 21 جون 2010ء |
شنگی ماساکازا | 10 | 0 | 95 | 2 | جنوبی افریقہ | بینونی | 22 اکتوبر 2010ء |
سنتھ جے سوریا | 10 | 0 | 94 | 3 | پاکستان | نیروبی | 4 اکتوبر 1996ء |
پیٹر بورین | 10 | 0 | 94 | 1 | زمبابوے | ایمسٹلوین | 4 جولائی 2006ء |
وہاب ریاض | 10 | 0 | 93 | 2 | جنوبی افریقہ | جوہانسبرگ | 17 مارچ 2013ء |
روڈی وان وورین | 10 | 0 | 92 | 0 | آسٹریلیا | پوچفسٹروم | 27 فروری 2003ء |
رانا نوید الحسن | 8 | 0 | 92 | 2 | جنوبی افریقہ | سنچورین | 4 فروری 2007ء |