پاکستان کے دورۂ زمبابوے کا شیڈول جاری

0 1,049

زمبابوے نے پاکستان کے دورے کے لیے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق دونوں ممالک 23 اگست سے 14 ستمبر تک دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائيں گے۔

پاکستان نے 2011ء میں آخری دورۂ زمبابوے میں تمام میچز جیتے تھے (تصویر: AFP)
پاکستان نے 2011ء میں آخری دورۂ زمبابوے میں تمام میچز جیتے تھے (تصویر: AFP)

پاکستان کے دورۂ زمبابوے کا باضابطہ آغاز 23 اگست کو ہرارے میں پہلے ٹی ٹوئنٹی سے ہوگا جبکہ اگلے ہی روز اسی میدان پر دوسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائے گا۔

ایک روزہ سیریزکے تینوں مقابلے 27، 29 اور 31 اگست کو ہرارےمیں ہی کھیلے جائیں گے جبکہ یہی میدان تین ستمبر سے پہلے ٹیسٹ کا بھی میزبان ہوگا۔

سیریز کا دوسرا و آخری ٹیسٹ ہی وہ واحد مقابلہ ہوگا جو 10 ستمبر سے بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔

یہ سیریز اصل میں گزشتہ سال دسمبر میں کھیلی جانی تھی لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی سیریز طے ہو جانے کی وجہ سے اسے موخر کر دیا گیا تھا۔

دورے کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان بھی جلد متوقع ہے اور اندازہ ہے کہ پاکستان چند نئے کھلاڑی ضرور آزمائے گا جیسا کہ اس نے دو سال قبل گزشتہ دورۂ زمبابوے میں آزمائے تھے۔

پاکستان کا دورۂ زمبابوے 2013ء: مکمل شیڈول

تاریخ بمقام
23 اگست زمبابوے بمقابلہ پاکستان پاکستان پہلا ٹی ٹوئنٹی ہرارے
24 اگست زمبابوے بمقابلہ پاکستان پاکستان دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہرارے
27 اگست زمبابوے بمقابلہ پاکستان پاکستان پہلا ون ڈے ہرارے
29 اگست زمبابوے بمقابلہ پاکستان پاکستان دوسرا ون ڈے ہرارے
31 اگست زمبابوے بمقابلہ پاکستان پاکستان تیسرا ون ڈے ہرارے
3 تا 7 ستمبر زمبابوے بمقابلہ پاکستان پاکستان پہلا ٹیسٹ ہرارے
10 تا 14 ستمبر زمبابوے بمقابلہ پاکستان پاکستان دوسرا ٹیسٹ بلاوایو