حائیر نے پاک-زمبابوے سیریز کو اسپانسر کردیا

5 1,426

گھریلو مصنوعات بنانے والے معروف چینی ادارے حائیر (Haier) نے پاکستان کے دورۂ زمبابوے کو اسپانسر کر دیا ہے اور مذکورہ دورے میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کو "حائیر کپ" کا نام دیا گیا ہے۔

haier-cup- 2013

پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں تو حائیر کی موجودگی واضح ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ چینی ادارے نے کسی بین الاقوامی کرکٹ ایونٹ کو اسپانسر کیا ہو۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حائیر کپ کے لیے بنائے گئے لوگو میں پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی شبیہ استعمال کی گئی ہے جو پاکستان کی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ ہیں لیکن ٹیسٹ میں نہیں۔ لیکن شاہد ٹیم میں شامل ہوں یا نہ ہوں حائیر کپ کے لوگوں نے ان کی ہمہ وقت موجودگی کو ممکن بنا دیا ہے اور یوں ان کے مداح اس کمی کو محسوس نہیں کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر تو ابھی تک اس سیریز کے اسپانسر کا اعلان نہیں کیا لیکن مگر کرک نامہ نے اپنے ذرائع سے حائیر کپ کا لوگو حاصل کیا ہے جو قارئین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔