ورلڈ کپ گروپ مرحلہ؛ تصاویر کے آئینے میں

2 1,045

عالمی کپ 2011ء کا گروپ مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچا اور 8 ٹیمیں اب کوارٹر فائنل مقابلوں میں ایک دوسرے کا سامنا کر رہی ہیں۔

اب تک یہ ٹورنامنٹ بہت یادگار ثابت ہو رہا ہے۔ سنسنی خیز مقابلے، بنتے اور ٹوٹتے ریکارڈ، شاندار بلے بازی، تباہ کن باؤلنگ اور خوبصورت فیلڈنگ کے مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں۔ ایسے کئی لمحات کو کیمرے کی آنکھ نے ہمیشہ کے لیے محفوظ کیا ہے۔ ہم ذیل میں انہی چند تصاویر کو پیش کر رہے ہیں جو عرصۂ دراز تک شائقین کے ذہنوں میں تازہ رہنے والے لمحات کی عکاس ہیں۔

تصاویر کے حقوق گیٹی امیجز، ایجنسی فرانس پریس (AFP) اور ایسوسی ایٹڈ پریس (AP) کے پاس محفوظ ہیں۔

عالمی کپ 2011ء کی افتتاحی تقریب، ڈھاکہ کے بنگابندھو اسٹیڈیم میں رنگ و نور کا سیلاب
جنوبی افریقہ اور انگلستان کا معرکہ عالمی کپ کے دلچسپ ترین مقابلوں میں سے ایک تھا
ژاک کیلس، جنہوں نے میٹ پرائیر سے پوچھا کہ کیا انہوں نے واقعی کیچ کیا ہے، جواب اثبات میں پا کر خود ہی میدان چھوڑ گئے
جنوبی افریقہ کے رابن پیٹرسن، جنہوں نے انگلستان کے خلاف پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کیں، خوشی سے بے قابو
باؤلرز کا دن، جنوبی افریقہ انگلستان کا لو اسکورنگ میچ، جیمز اینڈرسن نے فیصلہ کن ضربیں لگا کر انگلستان کی فتح کی راہ ہموار کی
وہ لمحہ جو آئرش بلے باز کیون او برائن کو تاحیات یاد رہے گا، انگلستان کے خلاف فتح گر سنچری
مرلی دھرن کی جادوئی باؤلنگ نے نیوزی لینڈ کو چکرا دیا
نیوزی لینڈ کے ناتھن میک کولم نے سری لنکا کے بلے باز مہیلا جے وردھنے کا انتہائی خوبصورت کیچ لیا، لیکن تیسرے امپائر نے فیصلہ بلے باز کے حق میں دیا۔ اس فیصلے سے میدان کا ماحول گرم ہو گیا
پاکستان نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر کے لاٹھی چارج کی تاب نہ لا سکا، اک یادگار سنچری
بھارت کے سچن ٹنڈولکر نے ثابت کیا کہ وہ عظیم بلے باز ہی نہیں بلکہ عظیم انسان بھی ہیں۔ امپائر کے ناٹ آؤٹ دیے جانے کے باوجود انہوں نے اخلاقی فرض سمجھا کہ انہیں کریز چھوڑ دینی چاہیے
پاکستان کے شعیب اختر کے ہاتھوں سری لنکن بلے باز مہیلا جے وردھنے کے بولڈ ہونے کا منظر، جس نے میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا
سلیمان جمال بین، ویسٹ انڈیز کا دمکتا ستارہ، جس نے گروپ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں
پاک آسٹریلیا میچ کے دوران ابتداء ہی سے ماحول گرم رہا، بریڈ ہیڈن کے پاکستانی کھلاڑیوں سے جھگڑنے کا منظر
آسٹریلیا کے بلے باز بریڈ ہیڈن پاکستانی کپتان شاہد آفریدی سے الجھتے ہوئے
بنگلہ دیشی شائقین کو اپنی ٹیم سے بڑی توقعات تھیں، لیکن بدقسمتی سے وہ اگلے مرحلے تک رسائی حاصل نہ کر سکی
پاک زمبابوے میچ جو کئی مرتبہ بارش کا نشانہ بنا
یکطرفہ اور چھوٹی ٹیموں کے میچز میں تماشائیوں کی دلچسپی کم رہی۔ موہالی، چندی گڑھ میں ہونے والے آئرلینڈ ویسٹ انڈیز میچ میں اسٹینڈز کا ایک منظر
عالمی کپ میں آسٹریلوی کھلاڑی اپنی روایتی بدتہذیبی کا مظاہرہ کرتے رہے، سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران شان ٹیٹ اور رکی پونٹنگ تلکارتنے دلشان سے جھگڑتے ہوئے
شعیب اختر نے عالمی کپ کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے کپتان شاہد آفریدی کا ایک فاتحانہ انداز
چھوٹی ٹیموں نے حاصل ہونے والی کامیابیوں کا خوب جشن منایا۔ نیدرلینڈز کے دو کھلاڑیوں کا وکٹ لینے کے بعد ایک انوکھا انداز
بھارت نے افتتاحی میچ ہی میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا، وریندر سہواگ نے 175 رنز بنائے
بھارت انگلستان معرکہ، عالمی کپ کا سب سے زیادہ سنسنی خیز میچ، آخری اوور میں اجمل شہزاد کے چھکے نے صورتحال ہی تبدیل کر دی
کینیا کے بلے بازوں کے پاس آسٹریلوی باؤلرز کی برق رفتاری کا کوئی جواب نہ تھا۔ شان ٹیٹ کے ہاتھوں اوبانڈا کی وکٹیں بکھرنے کا منظر
انگلستان کو ایک اور دھچکا، بنگلہ دیش کے ہاتھوں بھی شکست۔ وننگ شاٹ کھیلنے کے بعد محمود اللہ کا فاتحانہ انداز
نیوزی لینڈ کے کپتان ڈینیل ویٹوری اور جیکب اورم ہولی کے رنگوں میں رنگے
بھارت کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح، جنوبی افریقہ کے رابن پیٹرسن دیوانہ وار دوڑتے ہوئے
رکی پونٹنگ کی مایوس کن کارکردگی، بطور کپتان مستقبل خطرے میں
بھارتی ٹیم کے چند اراکین کا تربیتی سیشن کے دوران فٹ بال میچ جیتنے پر "فاتحانہ" انداز

گروپ مرحلے کے یادگار لمحات
بشکریہ ای ایس پی این اسٹار