ڈیل اسٹین کا غصہ اور خرم منظور کا پیار بھرا جواب

کہا جاتا ہے کہ تیز گیند باز نہ صرف کھیل کے میدان میں بلکہ ذاتی زندگی میں کافی غصیلی طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر کھیل کے قوانین کو توڑتے ہوئے دوسرے کھلاڑیوں پر جملے کستے اور بدتمیزی کر بیٹھتے ہیں۔ ویسے تو اس کی کئی ایک مثالیں دی جاسکتی ہیں لیکن حالیہ واقعہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے پہلے ٹیسٹ میچ میں پیش آیا کہ جب پروٹیز گیند باز ڈیل اسٹین نے پاکستانی اوپنر خرم منظور کو گیند مارنے کی کوشش کی۔

میچ کے پہلے اور دوسرے روز کافی تگ و دو کے باوجود وکٹ حاصل نہ کرپانے کی وجہ سے تیز گیند باز غصہ میں آگئے اور اسی عالم میں انہوں نے پاکستانی اوپنر کا نشانہ لے کر گیند پھینکی۔ جواباً سنچری اننگ کھیلنے والے خرم منظور نے اشتعال میں آئے بغیر نہ صرف اگلی دونوں گیندوں پر انتہائی تحمل مزاجی کا مظاہرہ کیا بلکہ ڈیل اسٹین کے غصہ کا بہت ہی پیار جواب بھرا دیا۔

آپ بھی ان مناظر کو دیکھیں، لطف اٹھائیں اور ساتھ ہی ہمیں بتائیں کہ اسی طرح کا واقعہ پہلے کن دو کھلاڑیوں کے درمیان پیش آیا؟ اشارے کے لیے آپ کو بتا دیتے ہیں کہ اس وقت بھی یہی دونوں ٹیمیں پاکستان اور جنوبی افریقہ ایک ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں آمنے سامنے تھیں۔

Facebook Comments