شکستہ دل نیوزی لینڈ مزید پریشان، کپتان میک کولم زخمی

1 1,061

بنگلہ دیش کے خلاف 'ایک مرتبہ پھر' ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ ایک نئی مشکل میں گھر چکا ہے۔ تیسرے و آخری ایک روزہ مقابلے سے قبل اس کے کپتان برینڈن میک کولم زخمی ہوکر ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔

میک کولم کی عدم موجودگی میں وائٹ واش سے بچنا نیوزی لینڈ کے لیے امتحان ہوگا (تصویر: BCB)
میک کولم کی عدم موجودگی میں وائٹ واش سے بچنا نیوزی لینڈ کے لیے امتحان ہوگا (تصویر: BCB)

نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا تیسرا و آخری مقابلہ کل فتح اللہ میں کھیلا جائے گا لیکن سیریز کے ابتدائی دونوں مقابلو ں میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ کے لیے اب کپتان سے محروم ہو جانا دوسری بری خبر ہے۔

میک کولم کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور ان کے بغیر شکستہ دل نیوزی لینڈ مزید پریشانی سے دوچار ہوجائے گا۔ ان کی عدم موجودگی میں کائل ملز ٹیم کی قیادت کریں گے ۔