'سر منڈاتے ہی اولے پڑے' میانداد اور عبد القادر کو نوٹس جاری، پی سی بی کی تردید

1 1,125

اردو کا مشہور محاورہ ہے 'سر منڈاتے ہی اولے پڑے'، اس کا عملی نمونہ آج پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان سابق کھلاڑیوں کو نوٹس جاری کرکے دکھایا ہے جو بورڈ میں 'بگ باس' بننے کے خواب دیکھ رہے تھے۔

معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی نے مجھ سمیت 89 ملازمین کی میعاد میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے: عبد القادر (تصویر: ‎AFP)
معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی نے مجھ سمیت 89 ملازمین کی میعاد میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے: عبد القادر (تصویر: ‎AFP)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بننے کے لیے بیان دینے پر ڈائریکٹر جنرل پی سی بی جاوید میانداد اور بورڈ میں کلب کنسلٹنٹ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھانے والے سابق ٹیسٹ کھلاڑی عبد القادر کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

یہ محاورہ کسی سیانے نے صحیح کہا تھا کہ سرمنڈواتے ہی اولے پڑنے لگے ۔۔۔ اس کا پس منظر کیا تھا یہ تو پتہ نہیں البتہ اس کا عملی نمونہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کرکٹرز کے ساتھ جو بورڈ کے بگ باس بننے کا خواب دیکھ رہے تھے کو نوٹس جاری کرکے دے دیا ہے ۔

ذرائع دعوی کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیئرمین بننے کے لیے بیان دینے پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر جو کرکٹ بورڈ میں کلب کنسلٹنٹ کی ذمہ داری نبھارہے تھے کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ تو البتہ اس خبر کی تردید کر رہا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ عبد القادر اور جاوید میانداد کو کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا البتہ عبد القادر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے یہ ضرور کہا کہ تاحال تو انہیں کوئی نوٹس نہیں ملا کیونکہ وہ اسلام آباد میں ہیں البتہ جاوید میانداد اور محمد الیاس کے فون ضرور انہیں موصول ہوئے جس میں انہوں نے بتایا کہ پی سی بی نے اپنے 89 ملازمین کی میعاد میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس میں میرا نام بھی شامل ہے۔

کہیں ایسا تو نہیں کہ چیئرمین بننے کی خواہش کا اظہار عبد القادر کو مہنگا پڑ گیا؟ پی سی بی تو انکاری ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ عبد القادر کی چھٹی اور جاوید میانداد سے جواب طلبی کا سبب یہی ہے۔