بلے بلے بلاول بھٹی

3 1,085

نیولینڈز کیپ ٹاؤن کے مقام پر پاکستان کو ایک روزہ مقابلوں میں اولین فتح دلوانے میں جن دو کھلاڑیوں نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ان میں اس میچ کے مرد میدان انور علی کے علاوہ بلاول بھٹی شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے اس میچ سے ہی اپنے ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

بلاول بھٹی نے ایک ایسے وقت میں بلّا سنبھالا کہ جب پہلے کھیلتے ہوئے ہوئے پاکستان کے 7 سرفہرست بلے باز صرف 131 رنز بنا کر پولین لوٹ چکے تھے۔ اس نازک موقع پر بلاول بھٹی اور انور علی نے انتہائی ذمہ دارانہ باریاں کھیل کر پاکستان کو 218 رنز کے قابل ذکر مجموعے تک پہنچایا۔ بلاول نے انتہائی دباؤ کے باوجود 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔ بعد ازاں بلاول نے گیند بازی میں بھی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 پروٹیز کھلاڑیوں کوئنٹن ڈی کوک، ڈیل اسٹین اور مورنے مورکل کی وکٹیں بھی حاصل کیں۔

بلاول کی اس یادگار کاکردگی کی چند جھلکیاں ملاحظہ کیجیے: