جنوبی افریقہ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے 30 رکنی ابتدائی دستے کا اعلان کردیا

0 1,066

کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ء کے لیے 30 رکنی ابتدائی دستے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے لیے شرط رکھی ہے کہ 6 جنوری تک تمام ٹیمیں 30 رکنی دستوں کا اعلان کردیں جبکہ 15 رکنی حتمی دستہ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل کیا جائے گا۔

فف دو پلیسی پہلے بڑے ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کی قیادت کریں گے (تصویر: AP)
فف دو پلیسی پہلے بڑے ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کی قیادت کریں گے (تصویر: AP)

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اگلے سال مارچ میں بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقہ نے جس ابتدائی ٹیم کا اعلان کیا ہے اس میں مندرجہ ذیل کھلاڑی موجود ہيں:

فف دو پلیسی (کپتان)، ابراہم ڈی ولیئرز، آرون فانگیسو، بیرون ہینڈرکس، جسٹن اونٹونگ، ڈیل اسٹین، ڈین ایلگر، ڈین ولاس، ڈیوڈ ملر، ڈیوڈ ویز، رابن پیٹرسن، راین میک لارن، رسٹی تھیرون، روری کلائن ویلٹ، ریلی روسو، ژاں پال دومنی، عمران طاہر، فرحان بہاردین، کائل ایبٹ، کرس مورس، کولن انگرام، کوئنٹن ڈی کوک، لونوابو سوٹسوبے، مورنے مورکل، ہارڈوس ولیون، ہاشم آملہ، ہنری ڈیوڈز، وان وان جارسویلڈ، ویرنن فلینڈر اور وین پارنیل۔