[انفوگرافک] کوری اینڈرسن اور شاہد آفریدی کی تیز ترین سنچریوں کا تقابل

7 1,126

نیوزی لینڈ کے بیٹسمین کوری اینڈرسن نے چند روز قبل پاکستان کے شاہد آفریدی کا قائم کردہ 17 سال پرانا 'تیز ترین ون ڈے سنچری' کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

کوئنزٹاؤن کے خوبصورت میدان میں کھیلے گئے مقابلے میں اینڈرسن نے صرف 36 گیندوں پر تہرے ہندسے کی اننگز کھیلی اور بعد ازاں 131 رنز کے ساتھ ناقابل شکست میدان سے لوٹے۔ یوں اکتوبر 1996ء میں سری لنکا کے خلاف بنایا گیا شاہد آفریدی کا 37 گیندوں پر سنچری کا ریکارڈ بالآخر ٹوٹ گیا۔

دونوں اننگز بلاشبہ ایک روزہ کرکٹ تاریخ کی بہترین باریوں میں شمار ہونی چاہئیں جن میں اپنے کیریئر کے ابتدائی ایام میں موجود دونوں بلے بازوں نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ ذیل میں موجود انفوگرافک تقابل پیش کرتا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے کھیلی جانے والی گیندوں پر کیا کیا؟ جیسا کہ شاہد آفریدی نے اپنی سنچری 37 ویں گیند پر چوکے کے ذریعے اور اینڈرسن نے 36 ویں گیند پر چھکے کے ذریعے مکمل کی۔

shahid afridi corey anderson infographics
اس انفوگرافک کو مزید بہتر انداز میں دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔