انڈر19 عالمی کپ، پاکستان کا دستہ متحدہ عرب امارات روانہ

3 1,078

انڈر19 عالمی کپ میں شرکت کے لیے قومی دستہ بڑی امیدوں اور توقعات کے ساتھ متحدہ عرب امارات روانہ ہوگیا ۔

ٹورنامنٹ کے آغاز کے دوسرے روز پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے (تصویر: ACC)
ٹورنامنٹ کے آغاز کے دوسرے روز پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے (تصویر: ACC)

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم مینیجر علی ضیاء نے کہا کہ یہ بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے کے لیے کھلاڑیوں کے سامنے اہم موقع ہے اور وہ عرب امارات میں کارکردگی دکھا کر سلیکٹرز کی توجہ حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے انڈر19 ورلڈ کپ میں بھارت، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کو سخت حریف قرار دیا۔ ٹیم مینیجر نے کہا کہ وہ عالمی کپ جیتنے کے لیے خاصے پرامید ہيں اور فیلڈنگ اور باؤلنگ سمیت تمام شعبوں میں سخت محنت کی ہے اور اگر قسمت نے ساتھ دیا کہ پاکستان ہی چیمپئن ہوگا۔

انڈر19 عالمی کپ 2014ء رواں ماہ کی 14 تاریخ سے شروع ہوگا، جس میں 16 ممالک شرکت کریں گے جبکہ آغاز کے دوسرے ہی دن پاکستان دبئی میں روایتی حریف بھارت کا سامنا کرے گا ۔ مجموعی طور پر 16 ممالک کھیلیں گے ۔