چیئرمین ذکا اشرف برطرف، آئین معطل؛ پی سی بی میں ایڈہاک ازم نافذ

3 1,047

پاکستانی وزیر اعظم اور پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے پیٹرن-ان چیف نواز شریف نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے چیئرمین ذکا اشرف کو برطرف، بورڈ کی انتظامی کمیٹی تحلیل اور آئین کو معطل کردیا ہے۔ آئندہ دو ماہ میں پی سی بی کے انتظامات سنبھالنے کے لیے 11 رکنی ایڈہاک کمیٹی قائم کی گئی یے۔

ذکا اشرف کا دوسرا اسپیل صرف 25 روز جاری رہ سکا (فائل فوٹو)
ذکا اشرف کا دوسرا اسپیل صرف 25 روز جاری رہ سکا (فائل فوٹو)

محمد میاں نواز شریف کی جانب سے قائم کی گئی گیارہ رکنی کمیٹی میں پی سی بی کے سابق سربراہان نجم سیٹھی اور شہریار خان کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم، ظہیر عباس اور اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل شیخ بھی شامل ہیں۔ شکیل شیخ نے ذکا اشرف کی برطرفی سے متعلق کہا کہ انہیں آئی سی سی کے اجلاس میں "بگ تھری" کی تجاویز پر پاکستان کا موقف درست انداز میں پیش نہ کر پانے پر ہٹایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز نے گزشتہ ہفتے آئی سی سی کے اجلاس میں انگلستان، آسٹریلیا اور بھارت کی تجاویز پر یہ کہہ کر ووٹ دینے سے انکار کردیا تھا کہ انہیں اس پر غور و خوص کے لیے مزید وقت درکار ہے تاہم دیگر 8 کرکٹ بورڈز کی رضامندی سے آئی سی سی میں تبدیلیاں منظور کرلی گئی تھیں۔

ذکا اشرف کی برطرفی کیسا اقدام ہے؟


Loading ... Loading ...

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر 15 جنوری کو بحال ہونے کے بعد صرف 25 روز پی سی بی چیئرمین رہنے والے ذکا اشرف کے بارے میں شکیل شیخ کا کہنا تھا کہ وہ مبینہ طور پر پی سی بی میں اقتصادی دھاندلیوں اور دیگر معمالات میں بد انتظامی میں ملوث رہے ہیں لہٰذا نواز شریف کی جانب سے پی سی بی میں ایڈہاک کے نفاذ کو ایک اچھا عمل سمجھنا چاہیے کیوں کہ اب تمام فیصلے میرٹ کی بنیاد پر کیئے جائیں گے۔

ذکا اشرف کی بحالی کے دوران کیئے گئے چند اہم اقدمات کے مستقبل پر بھی اب سوالیہ نشان لگ چکا ہے جس میں عامر سہیل کی بطور چیف سلیکٹر تقرری کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کوچ کا انتخاب کرنے والی کمیٹی کا قیام بھی شامل ہے۔