[انفوگرافک] کرکٹ عالمی کپ 1975ء تا 2015ء

3 1,093

عالمی کپ 2015ء کے آغاز میں اب صرف ایک سال کا عرصہ رہ گیا ہے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں طے شدہ عالمی کپ اپنے سلسلے کا 11 واں ٹورنامنٹ ہوگا جو ٹھیک ایک سال بعد 14 فروری 2015ء کو نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے مابین کرائسٹ چرچ میں مقابلے سے شروع ہوگا اور 29 مارچ 2015ء کو ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں نئے عالمی چیمپئن کا فیصلہ ہوگا۔

ایک روزہ کرکٹ کے اہم ترین ٹورنامنٹ کی حیثیت سے عالمی کپ کے سلسلے کا آغاز 1975ء میں انگلستان سے ہوا اور ابتدائی دونوں ٹورنامنٹس کلائیو لائیڈ کی زیر قیادت ویسٹ انڈیز نے جیتے۔ ویسٹ انڈیز کے علاوہ صرف آسٹریلیا اور بھارت ہی ایسی ٹیمیں ہیں جنہیں دو یا اس سے زائد مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔

اس اہم موقع پر ہم کرک نامہ کے قارئین کے لیے ایک انفوگرافک پیش کررہے ہیں جس میں مختلف سالوں میں کھیلے گئے عالمی کپ ٹورنامنٹس، ان کے فاتحین اور قائدین کے بارے میں معلومات خوبصورت انداز میں پیش کی گئی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ یہ کرکٹ کے شیدائیوں کو پسند آئے گا۔

Cricket World Cups Infographics