[وڈیوز] بگ تھری پر اعجاز بٹ کی "بے باک" رائے

9 1,179

دنیائے کرکٹ میں اصلاحات کے نام پر 'تین بڑوں' کی حکمرانی کا معاملہ اتنا زیادہ موضوع گفتگو رہ چکا ہے کہ اب ان کی تجاویز و سفارشات منظور ہونے کے بعد اس کے بارے میں بات کرنا بھی عجیب سا لگتا ہے۔ شاید یہی بات پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ کے ذہن میں تھی، جنہوں نے اس معاملے پر کچھ زیادہ ہی کھلے ڈلے انداز میں اپنی رائے پیش کردی۔

اعجاز بٹ لاہور میں موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی اور ترجمان کرکٹ بورڈ ندیم سرور کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے کہ ان سے 'بگ تھری' کے بارے میں ذاتی رائے پوچھی گئی۔ جواب میں اعجاز بٹ نے کیا کہا؟ سنیے اور ساتھ ساتھ آفرین پیش کیجیے ان حکمرانوں کو جو اس طرح کے لوگوں کو بڑے بڑے عہدوں پر فائز کرتے ہیں۔