[ریکارڈز] بنگلہ دیش کا بہترین ایک روزہ مجموعہ

2 1,028

بنگلہ دیش افغانستان کے خلاف مایوس کن شکست اور پاکستان روایتی حریف بھارت کے خلاف شاندار فتح کے بعد میرپور، ڈھاکہ میں مدمقابل آئے تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا کہ ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلرز شمار کیے جانے والے پاکستانی گیندباز ان بیٹسمینوں کے سامنے بھیگی بلی بن جائیں گے جو چند روز قبل افغان باؤلرز کے رحم و کرم پر تھے۔ بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف اہم مقابلے میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 326 رنز جڑ دیے ہیں۔ یعنی کہ 327 رنز کا ایسا ہدف جو پاکستان نے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں کبھی کامیابی سے حاصل نہیں کیا۔

انعام الحق کی دوسری ون ڈے سنچری نے بنگلہ دیش کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا (تصویر: AFP)
انعام الحق کی دوسری ون ڈے سنچری نے بنگلہ دیش کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا (تصویر: AFP)

جن باؤلرز کے سامنے بھارت کی جانی مانی بیٹنگ لائن اپ بھی قسمت کے بل بوتے پر ہی 245 رنز تک پہنچ پائی تھی، میرپور کے اسی میدان پر میزبان بلے بازوں کے رحم و کرم پر تھی۔ انعام الحق او رامر القیس کے درمیان 150 رنز کی افتتاحی شراکت داری اور بعد ازاں کپتان مشفق الرحیم اور شکیب الحسن کے درمیان 34 گیندوں پر 77 رنز سے کمال ہی کر دکھایا۔ میدان میں موجود ہزاروں تماشائی فرط جذبات سے جھوم اٹھے۔

326 رنز بنگلہ دیش کی ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش سنے زمبابوے کے خلاف اگست 2009ء میں 320 رنز بنائے تھے اور مقابلہ جیتا تھا جکہ پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کا سب سے بڑا اسکور 285 رنز تھا جو اس نے اپریل 2008ء میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بنایا تھا اور اس کے باوجود شکست بھی کھائی تھی۔

ہم ذیل میں بنگلہ دیش کے ایک روزہ تاریخ کے بہترین مجموعے ایک جگہ پر پیش کررہے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ قارئین کی معلومات میں اضافہ کریں گے۔

بنگلہ دیش کے بہترین ایک روزہ مجموعے

رنز نتیجہ بمقابلہ بمقام بتاریخ
بنگلہ دیش 326/3 مقابلہ جاری  پاکستان ڈھاکہ 4 مارچ 2014ء
بنگلہ دیش 320/8 فتح  زمبابوے بلاوایو 11 اگست 2009ء
بنگلہ دیش 313/6 فتح  زمبابوے بلاوایو 16 اگست 2009ء
بنگلہ دیش 309/6 فتح  نیوزی لینڈ فتح اللہ 3 نومبر 2013ء
بنگلہ دیش 301/7 فتح  کینیا بوگرہ 17 مارچ 2006ء
بنگلہ دیش 300/8 فتح  متحدہ عرب امارات لاہور 24 جون 2008ء
بنگلہ دیش 296/6 شکست  بھارت ڈھاکہ 7 جنوری 2010ء
بنگلہ دیش 295/6 شکست  آسٹریلیا ڈھاکہ 13 اپریل 2011ء
بنگلہ دیش 293/7 فتح  آئرلینڈ ڈھاکہ 22 مارچ 2008ء
بنگلہ دیش 293/5 فتح  بھارت ڈھاکہ 16 مارچ 2012ء