ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ء: وارم اپ مقابلوں کا مکمل شیڈول

6 1,021

سال 2014ء کے سب سے اہم ٹورنامنٹ "ورلڈ ٹی ٹوئنٹی" کے آغاز میں اب محض چند دن رہ گئے ہیں اور اس وقت دنیا بھر کی ٹیمیں ایک دوسرے کے نبرد آزما ہونے کو تیار ہیں۔ بڑے اعزاز کے لیے تیاری بھی زبردست چاہیے اور یہی وجہ ہے کہ تقریباً تمام ہی شریک ٹیمیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے باضابطہ دوڑ کے آغاز سے قبل 'لہو گرم' رکھنے کو چند وارم اپ مقابلے کھیلیں گی۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اعزاز کے حصول سے قبل تمام ٹیمیں لہو گرمانے کے لیے وارم اپ مقابلے کھیلیں گی (تصویر: BCB)
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اعزاز کے حصول سے قبل تمام ٹیمیں لہو گرمانے کے لیے وارم اپ مقابلے کھیلیں گی (تصویر: BCB)

ان مقابلوں کا آغاز 12 مارچ کو فتح اللہ میں افغانستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلے وارم اپ مقابلے سے ہوگا اور یہ سلسلہ 19 مارچ کو پاک-جنوبی افریقہ مقابلے تک جاری رہے گا۔ اس دوران 16 مارچ کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا باضابطہ آغاز بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان میرپور، ڈھاکہ میں مقابلے سے ہوگا اور 21 مارچ سے سپر 10 کی سب سے بڑی دوڑ پاک-بھارت مقابلے کے ساتھ شروع ہوگی۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل کون سی ٹیم اپنا لہو گرمانے کے لیے کس سے کھیلے گی؟ اس کی پوری تفصیلات نیچے پیش کردہ شیڈول میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ورلڈ وارم اپ مقابلوں کا شیڈول ہے۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ء: وارم اپ مقابلوں کا شیڈول

تاریخ بمقام بوقت٭
12 مارچ افغانستان افغانستان بمقابلہ نیدرلینڈز نیدرلینڈز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ چٹاگانگ ڈھائی بجے دوپہر
12 مارچ بنگلہ دیش بنگلہ دیش بمقابلہ متحدہ عرب امارات متحدہ عرب امارات ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ فتح اللہ ڈھائی بجے دوپہر
12 مارچ ہانگ کانگ ہانگ کانگ بمقابلہ زمبابوے زمبابوے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ چٹاگانگ ساڑھے 6 بجے شام
12 مارچ آئرلینڈ آئرلینڈ بمقابلہ نیپال نیپال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ فتح اللہ ساڑھے 6 بجے شام
14 مارچ افغانستان افغانستان بمقابلہ زمبابوے زمبابوے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ چٹاگانگ ساڑھے 8 بجے صبح
14 مارچ نیپال نیپال بمقابلہ متحدہ عرب امارات متحدہ عرب امارات ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ فتح اللہ ساڑھے 8 بجے صبح
14 مارچ بنگلہ دیش بنگلہ دیش بمقابلہ آئرلینڈ آئرلینڈ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ فتح اللہ ساڑھے 12 بجے دوپہر
14 مارچ ہانگ کانگ ہانگ کانگ بمقابلہ نیدرلینڈز نیدرلینڈز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ چٹاگانگ ساڑھے 12 بجے دوپہر
17 مارچ نیوزی لینڈ نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ میرپور ڈھائی بجے دوپہر
17 مارچ بھارت بھارت بمقابلہ سری لنکا سری لنکا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ میرپور ساڑھے 6 بجے شام
18 مارچ انگلستان انگلستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ویسٹ انڈیز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ فتح اللہ ڈھائی بجے دوپہر
18 مارچ بنگلہ دیش بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ جنوبی افریقہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ فتح اللہ ساڑھے 6 بجے شام
19 مارچ آسٹریلیا آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ نیوزی لینڈ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ فتح اللہ ڈھائی بجے دوپہر
19 مارچ سری لنکا سری لنکا بمقابلہ ویسٹ انڈیز ویسٹ انڈیز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ میرپور ڈھائی بجے دوپہر
19 مارچ انگلستان انگلستان بمقابلہ بھارت بھارت ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ میرپور ساڑھے 6 بجے شام
19 مارچ جنوبی افریقہ جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان پاکستان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ فتح اللہ ساڑھے 6 بجے شام

٭ تمام اوقات پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق ہیں۔