ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ء: وارم اپ مقابلوں کا مکمل شیڈول
سال 2014ء کے سب سے اہم ٹورنامنٹ "ورلڈ ٹی ٹوئنٹی" کے آغاز میں اب محض چند دن رہ گئے ہیں اور اس وقت دنیا بھر کی ٹیمیں ایک دوسرے کے نبرد آزما ہونے کو تیار ہیں۔ بڑے اعزاز کے لیے تیاری بھی زبردست چاہیے اور یہی وجہ ہے کہ تقریباً تمام ہی شریک ٹیمیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے باضابطہ دوڑ کے آغاز سے قبل 'لہو گرم' رکھنے کو چند وارم اپ مقابلے کھیلیں گی۔
ان مقابلوں کا آغاز 12 مارچ کو فتح اللہ میں افغانستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلے وارم اپ مقابلے سے ہوگا اور یہ سلسلہ 19 مارچ کو پاک-جنوبی افریقہ مقابلے تک جاری رہے گا۔ اس دوران 16 مارچ کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا باضابطہ آغاز بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان میرپور، ڈھاکہ میں مقابلے سے ہوگا اور 21 مارچ سے سپر 10 کی سب سے بڑی دوڑ پاک-بھارت مقابلے کے ساتھ شروع ہوگی۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل کون سی ٹیم اپنا لہو گرمانے کے لیے کس سے کھیلے گی؟ اس کی پوری تفصیلات نیچے پیش کردہ شیڈول میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ورلڈ وارم اپ مقابلوں کا شیڈول ہے۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ء: وارم اپ مقابلوں کا شیڈول
تاریخ | بمقام | بوقت٭ | ||||
---|---|---|---|---|---|---|
12 مارچ | افغانستان | بمقابلہ | نیدرلینڈز | ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ | چٹاگانگ | ڈھائی بجے دوپہر |
12 مارچ | بنگلہ دیش | بمقابلہ | متحدہ عرب امارات | ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ | فتح اللہ | ڈھائی بجے دوپہر |
12 مارچ | ہانگ کانگ | بمقابلہ | زمبابوے | ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ | چٹاگانگ | ساڑھے 6 بجے شام |
12 مارچ | آئرلینڈ | بمقابلہ | نیپال | ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ | فتح اللہ | ساڑھے 6 بجے شام |
14 مارچ | افغانستان | بمقابلہ | زمبابوے | ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ | چٹاگانگ | ساڑھے 8 بجے صبح |
14 مارچ | نیپال | بمقابلہ | متحدہ عرب امارات | ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ | فتح اللہ | ساڑھے 8 بجے صبح |
14 مارچ | بنگلہ دیش | بمقابلہ | آئرلینڈ | ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ | فتح اللہ | ساڑھے 12 بجے دوپہر |
14 مارچ | ہانگ کانگ | بمقابلہ | نیدرلینڈز | ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ | چٹاگانگ | ساڑھے 12 بجے دوپہر |
17 مارچ | نیوزی لینڈ | بمقابلہ | پاکستان | ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ | میرپور | ڈھائی بجے دوپہر |
17 مارچ | بھارت | بمقابلہ | سری لنکا | ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ | میرپور | ساڑھے 6 بجے شام |
18 مارچ | انگلستان | بمقابلہ | ویسٹ انڈیز | ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ | فتح اللہ | ڈھائی بجے دوپہر |
18 مارچ | بنگلہ دیش | بمقابلہ | جنوبی افریقہ | ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ | فتح اللہ | ساڑھے 6 بجے شام |
19 مارچ | آسٹریلیا | بمقابلہ | نیوزی لینڈ | ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ | فتح اللہ | ڈھائی بجے دوپہر |
19 مارچ | سری لنکا | بمقابلہ | ویسٹ انڈیز | ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ | میرپور | ڈھائی بجے دوپہر |
19 مارچ | انگلستان | بمقابلہ | بھارت | ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ | میرپور | ساڑھے 6 بجے شام |
19 مارچ | جنوبی افریقہ | بمقابلہ | پاکستان | ورلڈ ٹی ٹوئنٹی -وارم اپ | فتح اللہ | ساڑھے 6 بجے شام |
٭ تمام اوقات پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق ہیں۔