شعیب جٹ نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی

1 1,001

کراچی میں کھیلوں سے وابستہ صحافیوں کے حلقے کی معروف شخصیت اور ماضی میں کرک نامہ سے وابستہ رہنے والے شعیب احمد جٹ نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہوگئے۔

shoaib-jatt

شعیب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاک-بنگلہ دیش مقابلے کے دوران نارتھ ناظم آباد کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی میں موجود تھے کہ چند نامعلوم افراد نے اچانک ان کے ادارے سماء ٹی وی کی DSNG وین پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش کی۔ وین میں موجود عملے نے شعیب جٹ کے ساتھ مل کر ان افراد کو روکنے کی کوشش کی جس پر نامعلوم افراد نے شعیب کو زدوکوب کیا اور ان کے سر پر ضربیں لگائیں، جن سے وہ زخمی ہوگئے۔

انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد حاصل کرنے کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کی رپورٹ شارع نور جہاں تھانے میں درج کروائی گئی ہے ۔ پولیس نے واقعے کی وڈیوز حاصل کرکے تفتیش اور مرتکب افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔