"کون کرے گا بلے بلے" نتائج کا اعلان

39 1,447

بالآخر انتظار کی گھڑیاں تمام ہوئیں اور کرک نامہ اور شاہی انٹرپرائزز کے مشترکہ انعامی مقابلے "کون کرے گا بلّے بلّے" کے فاتح کے لیے قرعہ اندازی کا مرحلہ طے پا گیا ہے۔ تو دلوں کو تھام لیجیے کہ ہم جیتنے والے کے نام کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔

"سام سنگ گلیکسی اسٹار پرو" اسمارٹ فون جیتنے والے خوش نصیب ہیں ملک خرم اقبال جو وزیرآباد سے تعلق رکھنے ہیں !

کرک نامہ اور شاہی انٹرپرائزز ملک خرم اقبال کو تہہ دل سے بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں جبکہ درست جواب دینے والے دیگر افراد بھی حوصلہ نہ ہاریں کہ ان کے لیے بھی گفٹ ہیمپرز موجود ہیں، جو ان کے دیے گئے پتوں پر ارسال کردیے جائیں گے۔

سوال و جواب کے انعامی مقابلے "کون کرے گا بلے بلے" میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور بالآخر 203 ایسے خوش نصیب سامنے آئے جنہوں نے درست جوابات دیے لیکن ان میں سے صرف 131 افراد ہی کی تصدیق ہوپائی جس کے لیے ہم نے شناختی کارڈ نمبر، پتے اور موبائل فون نمبر حاصل کیے۔ (ان افراد کی فہرست یہاں موجود ہے

ان 131 ناموں سے "سام سنگ گلیکسی اسٹار پرو" اسمارٹ فون صرف ایک خوش نصیب کو ملنا تھا جس کے لیے قرعہ اندازی آج بروز جمعرات شاہی انٹرپرائزز کے دفتر میں ہوئی۔ اس موقع پر شاہی انٹرپرائزز کے چیئرمین شیخ غیاث الدین اور مینیجنگ ڈائریکٹر سرور پیش امام کے ساتھ کرک نامہ کے شریک بانی و مدیر فہد کیہر و دیگر ٹیم اراکین بھی موجود تھے۔ قرعہ اندازی کے لیے بٹن دبانے کا فریضہ محترمہ سرور پیش امام نے انجام دیا جس کے نتیجے میں ملک خرم اقبال کا نام سامنے آیا۔

اس پورے عمل کو شفاف بنانے کے لیے نہ صرف تصدیقی عمل کے ذریعے ان افراد کی شناخت کی گئی بلکہ قرعہ اندازی کے لیے بھی جدید آن لائن سسٹم کا انتخاب کیا گیا۔ کرک نامہ اور شاہی انٹرپرائزز نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی ہے کہ مقابلے میں حصہ لینے والے تمام افراد اس پورے سلسلے سے مطمئن ہوں۔

آخر میں کرک نامہ انتظامیہ بالخصوص شاہی انٹرپرائزز کے شکر گزار ہیں کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ء کے اہم ٹورنامنٹ کے موقع پر انہوں نے اتنے شاندار مقابلے کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کیا اور ہم امید رکھتے ہیں کہ کرک نامہ اور کرکٹ کے پرستار آئندہ بھی ہمارے ساتھ رہیں گے۔ ہم کرکٹ پر بہترین تجزیوں اور تبصروں کے ساتھ وقتاً فوقتاً ان کے لیے مختلف انعامی سلسلے بھی جاری رکھیں گے۔