پاک-آسٹریلیا و نیوزی لینڈ سیریز کے شیڈول میں تبدیلیاں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف طے شدہ سیریز میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں جن کے مطابق کئی مقابلوں کی تاریخیں تبدیل کردی گئی ہیں۔

سال 2002ء میں سخت گرم موسم میں پاک-آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی تھی (تصویر: Reuters)

سال 2002ء میں سخت گرم موسم میں پاک-آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی تھی (تصویر: Reuters)

پاکستان رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا اور پھر دسمبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلے گا اور تبدیل شدہ شیڈول کے مطابق پاک-آسٹریلیا پہلا ون ڈے 5 کے بجائے 7 اکتوبر کو ہوگاجبکہ دوسرا ون ڈے 10 اور آخری 12 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

بعد ازاں ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلیا کا پاکستان 'اے' کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچ پہلے سے طے شدہ تاریخ 13 کے بجائے اب 15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ پہلے ٹیسٹ کو 20 اکتوبر سے 22 اکتوبر منتقل کردیا گیا ہے اور دوسرا ٹیسٹ 28 کے بجائے 30 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ پاک-آسٹریلیا سیریز کا آغاز 3 اکتوبر کو واحد ٹی ٹوئنٹی سے ہوگا جس کے بعد مذکورہ بالا تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ مقابلے کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے شیڈول میں بھی کچھ تبدیلی کی ئی ہے۔ اصل شیڈول میں پانچ ون ڈے اور تین ٹیسٹ مقابلوں کے ساتھ صرف ایک ٹی ٹوئنٹی طے کیا گیا تھا لیکن اب اس میں ایک ٹی ٹوئنٹی کا اضافہ کردیا گیا جو 5 دسمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

گزشتہ کئی ماہ سے آرام کرنے والے پاکستانی کھلاڑی ماہ اگست کے آغاز کے ساتھ ہی ایکشن میں نظر آئیں گے اور ایک انتہائی مصروف شیڈول اگلے سال عالمی کپ کے ساتھ ختم ہوگا۔

پاک-آسٹریلیا 2014ء شیڈول

بتاریخ
 پاکستان بمقابلہ  آسٹریلیا واحد ٹی ٹوئنٹی 3 اکتوبر 2014ء
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا پہلا ون ڈے 7 اکتوبر 2014ء
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا دوسرا ون ڈے 10 اکتوبر 2014ء
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا تیسرا ون ڈے 12 اکتوبر 2014ء
پاکستان 'اے' بمقابلہ آسٹریلیا چار روزہ پریکٹس مقابلہ 15 تا 18 اکتوبر 2014ء
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ 22 تا 26 اکتوبر 2014ء
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ 30 اکتوبر تا 3 نومبر 2014ء

پاک-نیوزی لینڈ 2014ء شیڈول

بتاریخ
پاکستان 'اے' بمقابلہ  نیوزی لینڈ سہ روزہ پریکٹس میچ 5 تا 7 نومبر 2014ء
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ 11 تا 15 نومبر 2014ء
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ 19 تا 23 نومبر 2014ء
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ تیسرا ٹیسٹ 27 نومبر تا یکم دسمبر 2014ء
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پہلا ٹی ٹوئںٹی 4 دسمبر 2014ء
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 5 دسمبر 2014ء
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پہلا ون ڈے 8 دسمبر 2014ء
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ دوسرا ون ڈے 12 دسمبر 2014ء
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ تیسرا ون ڈے 14 دسمبر 2014ء
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ چوتھا ون ڈے 17 دسمبر 2014ء
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پانچواں ون ڈے 19 دسمبر 2014ء

Facebook Comments