ورلڈ کپ 2015ء: آسٹریلیا کا بھرپور تیاریوں کا اعلان

چار مرتبہ ورلڈ چیمپئن بننے والے آسٹریلیا کا ایک خواب ابھی تک تعبیر حاصل نہیں کرسکا، اپنے ہی میدانوں پر ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھانے کی تمنا ابھی تک پوری نہیں ہوسکی۔ 1992ء میں جب یہاں آخری مرتبہ عالمی کپ کھیلا گیا تھا تو میزبان سیمی فائنل تک بھی رسائی حاصل نہیں کر پایا تھا۔ اب 23 سال بعد ایک مرتبہ ورلڈ کپ سرزمین آسٹریلیا پر منعقد ہونے جارہا ہے تو آسٹریلیا کی پوری کوشش ہے کہ اس مرتبہ وہ موقع ضائع نہ کرے۔

آسٹریلیا آخری بار اپنے وطن میں ہونے والے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک بھی نہیں پہنچ پایا تھا (تصویر: Getty Images)

آسٹریلیا آخری بار اپنے وطن میں ہونے والے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک بھی نہیں پہنچ پایا تھا (تصویر: Getty Images)

اسی لیے آسٹریلیا نے ورلڈ کپ سے پہلے بھرپور تیاری کی ٹھان لی ہے، اور رواں سال کے اواخر اور اگلے سال کے اوائل میں دنیا کی چند بہترین ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔

فروری و مارچ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے مشترکہ ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا رواں سال نومبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف محدود اوورز کے مقابلوں کی ایک سیریز کھیلے گا۔ یہ سیریز تین ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے مقابلوں پر مشتمل ہوگی۔ جس کے بعد وہ دسمبر میں بھارت کے خلاف چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گا۔

بھارت کے خلاف سیریز کا آغاز 4 دسمبر کوبرسبین میں پہلے ٹیسٹ سے ہوگا اور سال نو میں چوتھا و آخری ٹیسٹ سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

عالمی کپ سے قبل 16 جنوری سے سہ فریقی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا جس میں آسٹریلیا کا مقابلہ بھارت اور انگلستان سے ہوگا۔ یہ سیریز یکم فروری کو پرتھ میں فائنل کے ساتھ مکمل ہوگی جس کے کچھ دن بعد 14 فروری سے عالمی کپ شروع ہوجائے گا۔

جنوبی افریقہ کا دورۂ آسٹریلیا

بتاریخ بمقام
 آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ پہلا ٹی ٹوئنٹی 5 نومبر 2014ء ایڈیلیڈ
آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 7 نومبر 2014ء ملبورن
آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی 9 نومبر 2014ء سڈنی
آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ پہلا ون ڈے 14 نومبر 2014ء پرتھ
آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ دوسرا ون ڈے 16 نومبر 2014ء پرتھ
آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ تیسرا ون ڈے 19 نومبر 2014ء کینبرا
آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ چوتھا ون ڈے 21 نومبر 2014ء ملبورن
آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ پانچواں ون ڈے 23 نومبر 2014ء سڈنی

آسٹریلیا-بھارت ٹیسٹ سیریز

بتاریخ بمقام
آسٹریلیا بمقابلہ بھارت پہلا ٹیسٹ 4 تا 8 دسمبر 2014ء برسبین
آسٹریلیا بمقابلہ بھارت دوسرا ٹیسٹ 12 تا 16 دسمبر 2014ء ایڈیلیڈ
آسٹریلیا بمقابلہ بھارت تیسرا ٹیسٹ 26 تا 30 دسمبر 2014ء ملبورن
آسٹریلیا بمقابلہ بھارت چوتھا ٹیسٹ 3 تا 7 جنوری 2015ء سڈنی

سہ فریقی سیریز (آسٹریلیا-بھارت-انگلستان)

بتاریخ بمقام
آسٹریلیا بمقابلہ بھارت پہلا مقابلہ 16 جنوری 2015ء ملبورن
آسٹریلیا بمقابلہ انگلستان دوسرا مقابلہ 18 جنوری 2015ء سڈنی
انگلستان بمقابلہ بھارت تیسرا مقابلہ 20 جنوری 2015ء برسبین
آسٹریلیا بمقابلہ انگلستان چوتھا مقابلہ 23 جنوری 2015ء ہوبارٹ
آسٹریلیا بمقابلہ بھارت پانچواں مقابلہ 26 جنوری 2015ء سڈنی
انگلستان بمقابلہ بھارت چھٹا مقابلہ 30 جنوری 2015ء پرتھ
طے ہونا باقی بمقابلہ طے ہونا باقی فائنل یکم فروری 2015ء پرتھ

Facebook Comments