”پہنچی وہیں پہ خاک“، پاکستان عالمی درجہ بندی میں واپس چھٹی پوزیشن پر

1 1,008

پاکستان اور بھارت اپنے حریفوں سری لنکا اور انگلستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد عالمی درجہ بندی میں پانچویں اور چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ انگلستان تیسری اور سری لنکا چوتھی پوزیشن پر آ گیا ہے۔

پاکستان دو ماہ بھی عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن پر فائز نہ رہ سکا اور واپس چھٹے نمبر پر آ گیا (تصویر: AFP)
پاکستان دو ماہ بھی عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن پر فائز نہ رہ سکا اور واپس چھٹے نمبر پر آ گیا (تصویر: AFP)

پاک-لنکا اور ہند-انگلستان ٹیسٹ سیریز کے خاتمے کے بعد تازہ کی جانے والی عالمی درجہ بندی کے مطابق سری لنکا کو دو-صفر کی شاندار کامیابی نے 6 پوائنٹس دیے ہیں جبکہ انگلستان کو بھارت کے خلاف تین-ایک فتح سے 4 پوائنٹس حاصل ہوئے ہیں۔ بھارت کو شکست کی وجہ سے 6 اور پاکستان کو 7 پوائنٹس سے محروم ہونا پڑا اور اب دونوں ٹیمیں 96 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ جبکہ انگلستان

درجے ترقی پاتا ہوا دوبارہ تیسرے نمبر پر آ گیا ہے جبکہ سری لنکا ایک طویل عرصے کے بعد سرفہرست چار ٹیموں میں شامل ہوگیا ہے۔

ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ بدستور 124 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہے لیکن اسے آسٹریلیا پر صرف ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا پاکستان کے خلاف اکتوبر میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز جیت کر جنوبی افریقہ سے نمبر ایک پوزیشن چھین سکتا ہے جبکہ یہی سیریز پاکستان کے لیے بھی بہترین موقع ہوگی کہ وہ ایک مرتبہ پھر عالمی درجہ بندی میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے۔

ٹیسٹ کی تازہ ترین و مکمل عالمی درجہ بندی کرک نامہ کے اس خصوصی صفحے پر ملاحظہ کریں۔

ٹیسٹ ٹیموں کی عالمی درجہ بندی

شمار ملک مقابلے پوائنٹس ریٹنگ
1 جنوبی افریقہ جنوبی افریقہ 27 3353 124
2 آسٹریلیا آسٹریلیا 32 3950 123
3 انگلستان انگلستان 39 4063 104
4 سری لنکا سری لنکا 31 3126 101
5 بھارت بھارت 29 2793 96
6 پاکستان پاکستان 23 2199 96
7 نیوزی لینڈ نیوزی لینڈ 30 2787 93
8 ویسٹ انڈیز ویسٹ انڈیز 23 1710 74
9 زمبابوے زمبابوے 9 352 39
10 بنگلہ دیش بنگلہ دیش 14 287 21