آسٹریلیا نے جیمز فاکنر ٹیسٹ دستے میں طلب کرلیا

2 1,134

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ مقابلوں پر مشتمل سیریز کے لیے جیمز فاکنر کو طلب کرلیا ہے۔ فاکنر آل راؤنڈر مچل مارش کی عدم موجودگی کی صورت میں دستے کا حصہ بنیں گے، جو ران کی تکلیف کی وجہ سے پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ مرحلے سے باہر ہوچکے ہیں۔

گریز کشمکش زندگی سے، مردوں کی  اگر شکست نہیں ہے تو اور کیا ہے شکست   جیمز فاکنر پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ مقابلوں میں شرکت کررہے ہيں (تصویر: AFP)
گریز کشمکش زندگی سے، مردوں کی
اگر شکست نہیں ہے تو اور کیا ہے شکست
جیمز فاکنر پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ مقابلوں میں شرکت کررہے ہيں (تصویر: AFP)

جاری پاک-آسٹریلیا ایک روزہ سیریز میں شریک فاکنر نے گزشتہ سال اگست میں ایشیز میں اپنے کیریئر کا واحد ٹیسٹ کھیلا تھا جب اوول میں انہوں نے پہلے ہی ٹیسٹ میں 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ لیکن سیریز میں آسٹریلیا کی تین-صفر سے شکست کے بعد انہیں دوبارہ ٹیسٹ دستے کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ اب پاکستان کے خلاف سیریز میں شین واٹسن کی جگہ مچل مارش کی شمولیت کے قوی امکانات تھے لیکن وہ حالیہ چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں لاہور لائنز کے خلاف آخری مقابلے میں ران کے پٹھے میں کھنچاؤ کا شکار ہوئے اور اس کے بعد ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ مرحلے سے باہر ہوگئے۔ اب بھی خدشہ یہی ہے کہ وہ 22 اکتوبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔

گو کہ مچل مارش نے ہلکی پھلکی دوڑ اور نیٹ میں بیٹنگ مشقیں شروع کردی ہیں لیکن پہلے ٹیسٹ سے قبل مکمل رفتار کے ساتھ باؤلنگ کے بارے میں یقینی طور پر نہیں کہا جا سکتا۔ اس لیے زیادہ امکان یہی ہے کہ ان کی جگہ گلین میکس ویل یا جیمز فاکنر دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔