دنیائے کرکٹ نے غم کی چادر اوڑھ لی

6 1,059

آسٹریلیا کے نوجوان اوپنر فلپ ہیوز کی ناگہانی موت نے کرکٹ کی دنیا کو سخت صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔ ایک طرف آسٹریلیا کی قومی اور ریاستی ٹیموں میں فلپ کے ساتھ کھیلنے والے کھلاڑی غم کے شکار ہیں تو دوسری جانب لیگ اور بین الاقوامی کرکٹ میں ہیوز کے ساتھ یا مقابلے میں کرکٹ کے میدانوں کو رونق بخشنے والے بھی اس سانحے پر اظہار تعزیت کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر آسٹریلیا، پاکستان اور دنیا بھر کے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں، کرکٹ منتظمین اور صحافیوں نے اس موقع پر اپنی دلی کیفیات کا اظہار کیا ہے اور فلپ ہیوز کے اہل خانہ اور دوست احباب کے لیے نیک خواہشات ظاہر کی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شارجہ میں جاری پاک-نیوزی لینڈ تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل موخر کردیا ہے۔ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے بورڈز نے فلپ ہیوز کے انتقال کی خبر کے بعد مشترکہ طور پر کیا۔

اس کے علاوہ قائد اعظم ٹرافی کے سلسلے میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پورٹ قاسم اتھارٹی اور واپڈا کے درمیان میچ میں فلپ ہیوز کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

پاکستان کے کئی کھلاڑیوں نے فلپ ہیوز کو اپنے الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ محمد حفیظ، وسیم اکرم، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، عمر اکمل، عمر گل، شان مسعود اور قومی خواتین ٹیم کی کپتان ثناء میر نے اس موقع پر ٹوئٹس کیں۔

آسٹریلیا کا شاید ہی کوئی کھلاڑی ایسا ہو جو اس غم میں شریک نہ ہو۔ کپتان مائیکل کلارک اور سابق کپتان رکی پونٹنگ سمیت درجنوں کھلاڑیوں نے سڈنی کے سینٹ ونسنٹ ہسپتال میں فلپ ہیوز کی عیادت کی جن میں شان ایبٹ بھی شامل تھی، جن کا باؤنسر لگنے کے بعد ہیوز زخمی ہوئے تھے۔ آسٹریلیا کے ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں قومی پرچم سرنگوں ہے۔

ماضی کے عظیم آسٹریلوی کھلاڑی کہتے ہیں:

عظیم بھارتی بلے باز سچن تنڈولکر نے فلپ ہیوز کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے کرکٹ کے لیے ایک افسوسناک دن قرار دیا ہے اور متوفی کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

معروف برطانوی صحافی جوناتھن ایگنیو نے اسے ہیوز خاندان اور باؤلر شان ایبٹ کے لیے ایک عظیم سانحہ قرار دیا ہے۔ کچھ انہی خیالات کا اظہار عظیم انگلش آل راؤنڈر این بوتھم نے بھی کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ابراہم ڈی ولیئرز، ہاشم آملہ، تیز گیندباز ڈیل اسٹین اور سابق آل راؤنڈر ژاک کیلس کا کہنا ہے کہ:

سری لنکا کے عظیم بلے باز مہیلا جے وردھنے کہتے ہیں کہ یہ بدترین خبر تھی جبکہ ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ بھی دل شکستہ ہیں۔

سب سے افسوسناک ٹوئٹ فلپ ہیوز کے ساتھی کھلاڑی گلین میکس ویل نے کیا ہے جو کہتے ہیں "63ناٹ آؤٹ، ہمیشہ ۔" اپنے آخری مقابلے میں چوٹ لگنے سے پہلے فلپ ہیوز 63 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔