پاکستان انڈر-19 کا دورۂ کینیا

0 1,016

ایک طرف کینیا کی قومی ٹیم پاکستان کے دورے پر آ رہی ہے تو دوسری جانب قومی انڈر-19 دستہ افریقہ کی سرزمین پر قدم رکھ رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند روز قبل پانچ ون ڈے مقابلے کھیلنے کے لیے انڈر-19 دستے کی کینیا روانگی کی توثیق کی تھی۔

دورے میں پاکستان انڈر-19 کی قیادت سعود شکیل کریں گے (تصویر: Getty Images)
دورے میں پاکستان انڈر-19 کی قیادت سعود شکیل کریں گے (تصویر: Getty Images)

چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری سے دورے کے لیے اعلان کردہ 14 رکنی دستے کی قیادت سعود شکیل کے پاس ہوگی جبکہ جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی بھی دورے پر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

علاوہ ازیں پانچ رکنی انتظامی کمیٹی بھی مقرر کی گئی ہے جس میں عبد الرقیب مینیجر اور جاوید حیات ہیڈ کوچ ہوں گے۔

سیريز کا پہلا مقابلہ 6 دسمبر کو نیروبی جیم خانہ میں ہوگا جبکہ 7، 9، 11 اور 12 دسمبر کو بقیہ مقابلے کھیلے جائیں گے۔

اعلان کردہ انڈر-19 دستہ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا:

سعود شکیل (کپتان)، عمران رفیق (نائب کپتان)، احمد بشیر، اویس اقبال، ذیشان ملک، سجاول ریاض، سیف علی غوری، شہباز جاوید، عاقب جاوید، کامران افضل، محمد شاہد خان، محمد شہاب الخان محمد مبشر اور یوسف بابر۔