عالمی کپ: کلارک فٹ نہ ہوئے تو آسٹریلیا کا کپتان کون؟

0 1,017

پاکستان کو شاہد آفریدی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئي اور اس کے ساتھ ہی عالمی کپ سے پہلے قیادت کی تبدیلی کا قضیہ ختم ہوا، جس نے 2011ء میں اچھا خاصا ہنگامہ کھڑا کیا تھا اور بالآخر شاہد آفریدی کو کپتان بنانے پر اتفاق ہوا تھا۔ لیکن اب 2015ء کے عالمی کپ کے لیے مصباح الحق کا کپتان ہونا یقینی ہے۔ پاکستان ہی کی طرح دیگر ٹیمیں بھی عین ورلڈ کپ سے پہلے قیادت کے بحران سے گزر رہی ہیں۔ ایک طرف انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بہت تاخیر سے ایلسٹر کک کو ہٹایا ہے اور ان کی جگہ ایون مورگن کو قیادت سونپی ہے تو دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے بھی جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے نوجوان جیسن ہولڈر کو قیادت کی بڑی ذمہ داری دی ہے، اور اگر وہ متاثر کرنے میں کامیاب ہوگئے تو شاید عالمی کپ میں بھی وہی ویسٹ انڈیز کے کپتان ہوں۔

جارج بیلی کو حالیہ شاندار نتائج کی وجہ سے سابق کپتان رکی پونٹنگ کی بھرپور حمایت حاصل ہے (تصویر: Getty Images)
جارج بیلی کو حالیہ شاندار نتائج کی وجہ سے سابق کپتان رکی پونٹنگ کی بھرپور حمایت حاصل ہے (تصویر: Getty Images)

اب آسٹریلیا کو خدشہ لاحق ہوگیا ہے کہ کہیں مائیکل کلارک عالمی کپ تک فٹ نہ ہو پائیں، تو آخر ان کی جگہ قیادت کون کرے گا؟ یہ بحث اس وقت آسٹریلیا کے کرکٹ حلقوں میں جاری ہے۔ حال ہی میں ٹیسٹ قیادت حاصل کرنے والے اسٹیون اسمتھ ہی کو ایک روزہ دستے کی کپتانی بھی سونپنے کی آراء ہیں تو دوسری طرف موجودہ نائب کپتان جارج بیلی ہی پر بھروسہ کرنے والے بھی موجود ہیں۔

2003ء اور 2007ء میں عالمی چیمپئن بننے والے آسٹریلیا کی قیادت کرنے والے رکی پونٹنگ کی رائے جارج بیلی کے حق میں ہے۔ کہتے ہیں کہ "بیلی بہترین کھلاڑی ہیں، متعدد مواقع پر ٹیم کی قیادت بھی کر چکے ہیں اور عالمی کپ سے پہلے ایک روزہ دستے کی قیادت کا معقول تجربہ بری رکھتے ہیں، اس لیے میرے خیال میں کلارک کی عدم موجودگی میں بیلی ہی بہترین انتخاب ہوں گے" ۔

جارج بیلی کی زیر قیادت آسٹریلیا نے حال ہی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کو ایک روزہ سیریز میں بری طرح شکست دی ہے اس لیے نتائج

اس معاملے کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ اسٹیون اسمتھ تینوں طرز کی کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہیں اور عین ممکن ہے کہ ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی تینوں طرز میں قیادت سونپ دی جائے لیکن صرف اسی صورت میں کہ جب موجودہ انجریز کلارک کے کیریئر کا خاتمہ کردیں۔