عالمی کپ 2015ء کی تمام ٹیمیں

1 1,026

عالمی کپ کے باضابطہ آغاز سے تقریباً ایک ماہ قبل ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے حتمی 15 رکنی دستوں کے اعلان کے ساتھ ہی تمام ٹیموں کا اعلان ہوگیا ہے۔

عالمی کپ 2015ء میں بھارت اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا (تصویر: Getty Images)
عالمی کپ 2015ء میں بھارت اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا (تصویر: Getty Images)

14 فروری سے شروع ہونے والی عالمی کپ میں کل 14 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں ٹیسٹ کھیلنے والی 10 ٹیموں کے علاوہ آئرلینڈ، افغانستان، اسکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات نے کوالیفائی کیا ہے۔ 2011ء میں عالمی کپ جیتنے والا بھارت اس سال اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا، جس کی قیادت ایک مرتبہ پھر مہندر سنگھ دھونی کے پاس ہے۔ دیکھتے ہیں کہ بھارت کو اس ہدف تک پہنچںے سے روکنے کے لیے باقی ٹیموں نے کن کھلاڑیوں کو تیار کر رکھا ہے۔

اعلان کردہ تمام ٹیموں ذیل میں درج ہیں، جن کے نام حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب دیے گئے ہیں:

اسکاٹ لینڈ

پریسٹن مومسن (کپتان)، ایلسڈیئر ایونز، این وارڈلا، جوشوا ڈیوی، رابرٹ ٹیلر، رچی بیرنگٹن، سفیان شریف، فریڈرک کولمین، کائل کوئٹزر، کیلم میکلوڈ، ماجد حق، مائیکل لیسک، میتھیو کراس (وکٹ کیپر)، میٹ ماچن اور ہمیش گارڈنر۔

افغانستان

محمد نبی (کپتان)، اصغر ستانکزئی، افسر زازئی (وکٹ کیپر)، آفتاب عالم، جاوید احمدی، حامد حسن، دولت زدران، سمیع اللہ شنواری، شاہپور زدران، عثمان غنی، گلبدین نائب، میرواعظ اشرف، ناصر جمال، نجیب اللہ زدران اور نوروز منگل۔

انگلستان

ایون مورگن (کپتان)، اسٹورٹ براڈ، اسٹیون فن، ایلکس ہیلز، این بیل، جو روٹ، جوس بٹلر، جیمز اینڈرسن، جیمز ٹریڈویل، جیمز ٹیلر، روی بوپارا، کرس جارڈن، کرس ووکس، گیری بیلنس اور معین علی۔

آسٹریلیا

مائیکل کلارک (کپتان)، اسٹیون اسمتھ، آرون فنچ، بریڈ ہیڈن (وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز، جارج بیلی، جوش ہیزل ووڈ، جیمز فاکنر، ڈیوڈ وارنر، زاویئر ڈوہرٹی، شین واٹسن، گلین میکس ویل، مچل اسٹارک، مچل جانس اور مچل مارش۔

آئرلینڈ

ولیم پورٹرفیلڈ (کپتان)، اسٹورٹ تھامسن، ایڈ جوائس، ایلکس کوسیک، اینڈریو بالبرنی، اینڈریو میک برائن، پال اسٹرلنگ، پیٹر چیز، ٹم مرٹاگ، جارج ڈوکریل، جان مونی، کریگ ینگ، کیون اوبرائن، گیری ولسن (وکٹ کیپر) اور نیال اوبرائن (وکٹ کیپر)۔

بنگلہ دیش

مشرفی مرتضیٰ (کپتان)، الامین حسین، انعام الحق، تسکین احمد، تمیم اقبال، تیج الاسلام، روبیل حسین، سومیا سرکار، شبیر رحمٰن، شکیب الحسن، عرفات سنی، محمود اللہ، مشفق الرحیم، مومن الحق اور ناصر حسین۔

بھارت

مہندر سنگھ دھونی (کپتان)، اجنکیا راہانے، اسٹورٹ بنی، امباتی رائیڈو، امیش یادو، ایشانت شرما، آکشر پٹیل، بھوونیشور کمار، روہیت شرما، روی چندر آشون، رویندر جدیجا، سریش رینا، شیکھر دھاون، محمد شامی اور ویراٹ کوہلی۔

پاکستان

مصباح الحق (کپتان)، احسان عادل، احمد شہزاد، جنید خان، حارث سہیل، سرفراز احمد، سہیل خان، شاہد آفریدی، صہیب مقصود، عمر اکمل، محمد حفیظ، محمد عرفان، وہاب ریاض، یاسر شاہ اور یونس خان۔

جنوبی افریقہ

ابراہم ڈی ولیئرز (کپتان)، آرون فانگیسو، ڈیل اسٹین، ڈیوڈ ملر، ریلی روسو، ژاں-پال دومنی، عمران طاہر، فرحان بہاردین، فف دو پلیسی، کائل ایبٹ، کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، مورنے مورکل، ہاشم آملہ، ویرنن فلینڈر اور وین پارنیل۔

زمبابوے

ایلٹن چگمبورا (کپتان)، اسٹورٹ ماتسیکنیری، برینڈن ٹیلر، پراسپر اتسیا، تفازوا کامونگوزی، تناشے پنیانگرا، توانڈا موپاریوا، ٹینڈائی چتارا، چامو چی بھابھا، ریگس چکابوا، سکندر رضا، سولومن میرے، شاں ولیمز، کریگ اروائن اور ہملٹن ماساکازا۔

سری لنکا

اینجلو میتھیوز (کپتان)، تلکارتنے دلشان، تھیسارا پیریرا، جیون مینڈس، دنیش چندیمال، دیموتھ کرونارتنے، دھمیکا پرساد، رنگانا ہیراتھ، سچیتھرا سینانائیکے، سورنگا لکمل، کمار سنگاکارا (وکٹ کیپر)، لاستھ مالنگا، لاہیرو تھریمانے، مہیلا جے وردھنے اور نووان کولاسیکرا۔

متحدہ عرب امارات

محمد توقیر (کپتان)، امجد جاوید، امجد علی، اندری بیرنگر، ثقلین حیدر، خرم خان، روہن مصطفیٰ، سوپنل پٹیل، شیمن انور، فہد الہاشمی، کامران شہزاد، کرشن کراتے، محمد نوید، منجولا گوروگے اور ناصر عزیز۔

نیوزی لینڈ

برینڈن میک کولم (کپتان)، ایڈم ملنے، ٹام لیتھم، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی، ڈینیل ویٹوری، روس ٹیلر، کائل ملز، کوری اینڈرسن، کین ولیم سن، گرانٹ ایلیٹ، لیوک رونکی (وکٹ کیپر)، مارٹن گپٹل، مچل میک کلیناگھن اور ناتھن میک کولم۔

ویسٹ انڈیز

جیسن ہولڈر (کپتان)، آندرے رسل، جوناتھن کارٹر، جیروم ٹیلر، دنیش رامدین (وکٹ کیپر)، ڈیرن براوو، ڈیرن سیمی، ڈیوین اسمتھ، سلیمان بین، سنیل نرائن، شیلڈن کوٹریل، کرس گیل، کیمار روچ، لینڈل سیمنز اور مارلون سیموئلز۔