دوسرا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز کے ابتدائی 14 رکنی دستے کا اعلان

0 1,026

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے و آخری ٹیسٹ میچ کے لیے 14 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جو میچ سے قبل تربیتی سیشنز میں حصہ لے گی۔

پاکستان کے خلاف سیریز میں 1-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کے لیے صرف میچ ڈرا کر دینا ہی کافی ہوگا۔ یوں وہ دو سال کے طویل عرصے کے بعد کوئی سیریز جیتنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 20 مئی بروز جمعہ سے سینٹ کٹس کے دلکش میدان وارنر پارک میں شروع ہوگا۔

13 رکنی حتمی ٹیم کا اعلان میچ کے آغاز سے ایک روز قبل یعنی 19 فروری کو ہوگا۔

سینٹ کٹس کا سفر کرنے والے 14 رکنی دستے میں مندرجہ ذیل کھلاڑی شامل ہیں:

ڈیرن سیمی (کپتان)، برینڈن نیش (نائب کپتان)، دیوندر بشو، ڈیرن براوو، ڈیوون اسمتھ، رامنریش سروان، روی رامپال، شیونرائن چندرپال، فیڈل ایڈورڈز، کارلٹن با، کریگ بریتھ ویٹ، کیمار روچ، لینڈل سیمنز اور مارلون سیموئلز۔