سال 2014ء کی بہترین تصاویر ظاہر

2 1,236

کرکٹ کی دنیا میں اعلیٰ ترین مقام رکھنے والے جریدے وزڈن نے کرکٹ قوانین کے رکھوالے میریلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے ساتھ مل کر سال 2014ء کی بہترین تصاویر کا انتخاب کیا ہے، جس میں ویسٹ انڈیز کے ڈیوین براوو کی تصویر کو پہلا انعام دیا گیا ہے۔

پہلے نمبر پر آنے والی تصویر میں ڈیوین براوو جست لگا کر آسٹریلیا کے جیمز فاکنر کا کیچ پکڑتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ یہ تصویر گیٹی امیجز کے فوٹوگرافر میتھیو لوئس نے گزشتہ سال بنگلہ دیش میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے آسٹریلیا-ویسٹ انڈیز مقابلے میں لی تھی جہاں دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو شکست ہوئی تھی۔

اس تصویر کے بارے میں لوئس نے بتایا کہ وہ تماشائیوں کی تصاویر لینے کے بعد اپنی جگہ پر واپس پہنچے ہی تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا، بلکہ یہ بیٹھنے کے بعد ان کی پہلی تصویر ہی تھی۔ "ڈیوین براوو کا رخ پہلے دوسری طرف تھا لیکن پھر وہ 180 کے زاویے پر گھومے اور ایک ناقابل یقین کیچ پکڑ لیا۔ میری توجہ پہلے بلے باز پر تھی لیکن عین اس وقت جب براوو فضامیں جست لگاتے ہوئے کیچ تھام رہے تھے، میں نے وہ لمحہ قید کرلیا۔"

دوسرے نمبر پر پورٹ ایلزبتھ میں کھیلے گئے آسٹریلیا-جنوبی افریقہ ٹیسٹ کی ہے جہاں کھلاڑی تیسرے دن کے کھیل کے بعد میدان سے واپس آ رہے ہیں۔ یہ تصویر گیٹی امیجز ہی کے مورنے ڈی کلرک نے لی تھی۔

لوئس کی ایک اور تصویر اس مقابلے کی بہترین تصاویر میں شامل ہوئی ہے بلکہ دوسرے نمبر پر ہی آئی ہے۔ ورلڈ ٹی20 کے وارم-اپ مقابلوں میں بنگلہ دیش 'اے' کے بلے باز نور الحسن کے ڈیل اسٹین کے ہاتھوں کلین بولڈ کا منظر ان کے کیمرے میں قید ہوا اور ایک شاہکار تصویر بن گیا۔

اس مقابلے میں فاتح تصویر کے لیے 2 ہزار پاؤنڈز کی انعامی رقم رکھی گئی تھی، دوسرے نمبر پر آنے والی دونوں تصاویر کو ایک، ایک ہزار پاؤنڈز دیے گئے جبکہ حتمی مقابلے میں شریک 8 تصاویر کو 250، 250 پاؤنڈز ادائیگی کی گئی۔

آپ ذیل میں تمام تصاویر دیکھ سکتے ہیں:

پہلا نمبر

ڈیوین براوو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ء کے ایک مقابلے میں آسٹریلیا کے جیمز فاکنر کا کیچ پکڑ رہے ہیں (تصویر: Getty Images/Matthew Lewis)

دوسرا نمبر

کھلاڑی پورٹ ایلزبتھ میں کھیلے گئے جنوبی افریقہ-آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر میدان سے واپس آ رہے ہیں (تصویر: Getty Images/Morne de Klerk)

بنگلہ دیش کے نور الحسن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ایک وارم اپ مقابلے میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین کے ہاتھوں کلین بولڈ ہونے کے بعد بکھرتی ہوئی وکٹیں دیکھ رہے ہیں (تصویر: Getty Images/Matthew Lewis)

حتمی مقابلے میں شریک دیگر تصاویر

ہوبارٹ کے ماؤنٹ ویلنگٹن کے پیچھے ڈوبتا ہوا سورج اور آسٹریلیا کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں باؤلنگ کرتے انگلستان کے ڈینی برگس، ایک خوبصورت منظر جسے گیٹی امیجز کے اسکاٹ باربور نے اپنے کیمرے میں قید کیا (تصویر: Getty Images/Scott Barbour)

گیند انگلستان کے اسٹورٹ براڈ کے بلے کا اوپری کنارہ لیتی ہوئی سیدھا ہیلمٹ میں جا گھسی، جس سے ان کی ناک ٹوٹ گئی تھی (تصویر: Reuters/Philip Brown)

انگلستان کے مائیکل کاربیری سڈنی میں کھیلے گئے ایشیز ٹیسٹ کے دوران راین ہیرس کی ایک گیند کھیلتے ہوئے اپنا بلّا تڑوا بیٹھے (تصویر: News Corp Australia/Brett Costello)

بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں بچے کچرے میں ڈھیر کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے (تصویر: Abu Taher Khokon)

تنزانیہ کے مشہور پہاڑ ماؤنٹ کلیمنجارو کے آتش فشانی دہانے میں کوہ پیما کرکٹ کھیلتے ہوئے۔ یہ سطح سمندر سے سب سے زیادہ بلندی پر کھیلا گیا کرکٹ مقابلہ تھا جس کے لیے کھلاڑیوں نے آٹھ دن تک پہاڑوں میں ٹریکنگ کی اور پھر ایک ٹی ٹوئنٹی مقابلہ کھیلا (تصویر: AFP/Peter Martell)

آسٹریلیا کے بارہویں کھلاڑی فلپ ہیوز ابوظہبی میں پاک-آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن ڈریسنگ روم میں آ رہے ہیں (تصویر: Getty Images/Ryan Pierse)

ہیڈنگلے میں انگلستان-سری لنکا دوسرے ٹیسٹ کے اختتامی لمحات میں انگلستان کے آخری کھلاڑی جیمز اینڈرسن کے آؤٹ ہونے کے بعد کا منظر۔ سری لنکا کے کھلاڑی انگلش سرزمین پر اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز جیت کا جشن مناتے ہوئے (تصویر: Getty Images/Dave Thompson)

ٹیم کے سب سے طویل قامت کھلاڑی ہونے کے باوجود بکسلی کرکٹ کلب کے فیلڈر جو رسل کیچ تھامنے میں ناکام رہے اور گیند چھکا کے لیے چلی گئی (تصویر: Andy Clay)