جون و جولائی میں پاک-لنکا سیریز کا امکان

0 1,020

عالمی کپ کے اختتام کے ساتھ ہی پاکستان کے لیے ایک مصروف عہد کا آغاز ہونے جارہا ہے اور جون و جولائی میں سری لنکا کے خلاف سیریز بھی طے ہونے جارہی ہے۔ اگر دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر اتفاق ہوگیا تو پاکستان تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی ایک طویل سیریز کھیلنے کے لیے سری لنکا جائے گا۔

ابتدائی شیڈول کے مطابق سیریز میں پہلے دونوں ٹیمیں تین ٹیسٹ مقابلے کھیلیں گی جن کا آغاز 17 جون سے گال میں ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ 25 جون سے اور تیسرا 3 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

ایک روزہ سیریز کا آغاز 11 جولائی کو دمبولا میں پہلے ون ڈے سے ہوگا جس کے بعد اگلے چار مقابلوں کی میزبانی پالی کیلے، کولمبو اور ہمبنٹوٹا کریں گے۔ سیریز کا اختتام کولمبو میں دو ٹی ٹوئنٹی مقابلوں سے ہوگا جو یکم اگست کو اختتام کو پہنچیں گے۔

یہ گزشتہ چار سالوں میں پاکستان اور سری لنکا کی چوتھی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔ 2011ء میں پاکستان نے ایک-صفر سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اس کے بعد ہونے والی تین میں سے دو سیریز سری لنکا نے جیتی ہیں جبکہ ایک برابری کی سطح پر ختم ہوئی ہے۔

پاکستان اس وقت اضافی طور پر طے شدہ بنگلہ دیش کے دورے پر ہے جس کے بعد اسے ممکنہ طور پر اگلے مہینے زمبابوے کی میزبانی کرے گی۔ اگر پاک-زمبابوے سیریز کھیلی گئی تو پاکستان کو اگست میں زمبابوے کا جوابی دورہ بھی کرنا ہوگا۔ بہرحال، اب پاکستان کا ایک بڑا امتحان شروع ہونے والا ہے اور اس پر تین سال کا ادھار باقی ہے اور سری لنکا کو اس کے ملک میں جاکر شکست دینا ایک بہت بڑا ہدف ہوگا۔

پاک-سری لنکا باہمی سیریز 2015ء کا مجوزہ شیڈول

بتاریخ بمقام
17 تا 21 جون پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ٹیسٹ گال
25 تا 29 جون پاکستان بمقابلہ سری لنکا دوسرا ٹیسٹ کولمبو
3 تا 8 جولائی پاکستان بمقابلہ سری لنکا تیسرا ٹیسٹ کولمبو
11 جولائی پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ایک روزہ دمبولا
15 جولائی پاکستان بمقابلہ سری لنکا دوسرا ایک روزہ پالی کیلے
19 جولائی پاکستان بمقابلہ سری لنکا تیسرا ایک روزہ کولمبو
22 جولائی پاکستان بمقابلہ سری لنکا چوتھا ایک روزہ کولمبو
26 جولائی پاکستان بمقابلہ سری لنکا پانچواں ایک روزہ ہمبنٹوٹا
30 جولائی پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی کولمبو
یکم اگست پاکستان بمقابلہ سری لنکا دوسرا ٹی ٹوئنٹی کولمبو