میچ کا آغاز ہیٹ ٹرک کے ساتھ

5 1,047

وارسسٹر شائر کے گیند باز جو لیچ میچ کی پہلی تین گیندوں پر تین وکٹیں حاصل کرنے والے دنیائے کرکٹ کے دوسرے گیند باز بن گئے۔ ان سے قبل سری لنکا کے تیز گیند باز چمندا واس بھی ابتدائی تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں۔

رائل لندن ون ڈے کپ کے میچ میں جو لیچ نے پہلی اور دوسری گیند پر بالترتیب رچرڈ لیوی اور راب کیوگ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کروایا اور پھر مسلسل تیسری گیند پر بین ڈکٹ کو سلپ میں کیچ آؤٹ کروا کر پویلین کی راہ دکھائی۔ بعد ازاں انہوں نے دوسرے اوپنر جوش کوب کی وکٹ بھی حاصل کی۔

دائیں ہاتھ سے تیز گیند بازی کرنے والے جو لیچ نے میچ میں 30 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم ان کی تاریخی کارکردگی کے باوجود نارتھپمٹن شائر نے 21 رنز سے یہ میچ جیت لیا۔

عالمی کپ 2003ء میں سری لنکا تیز گیند باز چمندا واس نے بنگلہ دیش کے خلاف ابتدائی تین وکٹوں پر ہیٹ ٹرک کر کے تاریخ رقم کی تھی۔ واس نے بنگلہ دیشی بلے بازوں حنان سرکار، محمد اشرفل اور احسان الحق کی وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اسی اوور کی پانچویں گیند پر واس نے سنوار حسین کو بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ مجموعی طور پر اس مقابلے میں واس نے 25 رنز دے کر 6 وکٹس حاصل کی تھیں۔

چمندا واس کی تاریخی ہیٹ ٹرک کی ویڈیو: