شانِ پاکستان، شاہد آفریدی اور عامر خان ایک ساتھ

0 1,652

باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ عامر خان اور پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شاہد خان ایک جگہ پر جمع ہوجائے تو بس تصور کیجیے کہ وہاں جوش کا کیا عالم ہوگا۔ کراچی میں ایک معروف ٹیلی کام ادارے نے بس یہی فریضہ سرانجام دیا اور پھر ایک یادگار شام دیکھنے کو ملی۔

اس موقع پر عامر خان نے کہا کہ وہ شاہد آفریدی کے ساتھ مل کر پاکستان میں انسانی امداد کے کاموں میں شریک ہونا چاہتے ہیں۔ شاہد آفریدی اپنے نام سے ایک فاؤنڈیشن چلاتے ہيں جو پاکستان کے مختلف علاقوں میں انسان دوست اقدامات اٹھا رہی ہے جن میں کوہاٹ میں تمام سہولیات سے مزین ایک ہسپتال بھی شامل ہے۔ جبکہ عامر خان بھی اے کے فاؤنڈیشن کے نام سے ایک ادارے کے سربراہ ہیں جو دنیا کے کئی معروف غیر سرکاری اداروں کو امداد فراہم کرچکی ہے جس میں پاکستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد بھی شامل ہے۔

دونوں عظیم کھلاڑیوں کا امدادی کاموں میں ہاتھ سے ہاتھ ملانا، دکھی انسانیت کے لیے ایک بہت مثبت پیغام ہے اور پاکستان جیسے ملک میں تو اس کی بہت سخت ضرورت بھی ہے۔