پی سی بی اور کھلاڑی سینٹرل کنٹریکٹ پر متفق ہوگئے

کئی دنوں کے بحث مباحثے بالآخر پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی کھلاڑیوں کے درمیان نئے مرکزی معاہدوں (سینٹرل کانٹریکٹس) پر اظہارِ رضامندی ہوگیا ہے۔ جس کے تحت 32 کھلاڑیوں کو معاہدوں سے نوازا جائے گا جنہیں مچار مختلف زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نئے معاہدے میں کھلاڑیوں کی 'پانچوں انگلیاں گھی میں' بلکہ 'سر کڑاہی میں' ہوگا۔ ممکنہ طور پر کھلاڑیوں کے معاوضے میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا اور صرف یہی نہیں بلکہ اِس بار تو صرف سیریز جیتنے پر بھی انعامات و اکرامات کا اعلان کیا جائے گا یہاں تک کہ محض برابر کرلینے پر بھی بونس سے نوازا جائے گا۔ بورڈ نے مزید فیصلہ کیا ہے کہ درجہ بندی میں بہتر ٹیم کو شکست دینے کی صورت میں بھی کھلاڑیوں کو انعامات دیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں فاتحانہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی اضافی انعامات سے نوازا جائے گا جو تنخواہ سے الگ ہوگی۔

Article Tags

Facebook Comments