جنوبی افریقہ نے دورہ بھارت کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا

0 1,031

جنوبی افریقی بورڈ نے طویل ترین دورہ بھارت کے لیے تینوں طرز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ۔ اعلان کے مطابق ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ہاشم آملہ، ایک روزہ کرکٹ کی قیادت اے بی ڈی ویلئیرز اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں فاف ڈیوپلیزز کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ہجنوبی افریقہ بھارت میں 72 دن قیام کرے گی جہاں دونوں ٹیمیں 4 ٹیسٹ، 5 ایک روزہ میچ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلی گیں۔ جس کا آغاز 2 اکتوبر سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا جو دھرماشالہ کے میدان میں کھیلا جائے۔ دوسرا میچ کٹک میں 5 اکتوبر کو ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کلکتہ کے میدان میں 8 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

ایک روزہ سیریز کا آغاز 11 اکتوبر سے کانپور میں ہوگا۔ پھر دوسرا میچ اندور میں 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، اسی طرح تیسرا میچ راجکوٹ کے میدان میں 18 اکتوبر کو ہوگا، چوتھا میچ 22 اکتوبر کو چنئی کے میدان میں منعقد ہوگا جبکہ آخری ایک روزہ میچ 25 اکتوبر کر ممبئی مین کھیلا جائے گا۔

آخر میں دونوں ٹیموں ٹیسٹ سیریز میں مدمقابل ہونگی جو چندیگڑھ، بنگلور، ناگپور اور دہلی میں کھیلے جائیں گے۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں پاکستانی نژاد عمران طاہر اور ڈین پیڈ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کھایا زونڈو ٹیم میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

ٹیسٹ اسکواڈ: ہاشم آملہ (کپتان)، اے بی ڈی ویلئیرز، ٹیمبا باووما، جے پی ڈومینی، فاف ڈو پلیزز، ڈین ایلگر، سائمن ہارمر، عمران طاہر، مورنے مورکل، ورنون فلانڈر، دین پیڈ، کیگیسو رباڈا، ڈیل اسٹین، اسٹیان وین زیل اور ڈین ویلاز  شامل ہیں۔

ایک روزہ اسکواڈ: اے بی ڈی ویلئیرز (کپتان)، کائل ایبٹ، ہاشم آملہ، فرحان بیحارڈین، کوئنٹن ڈی کوک، جے پی ڈومینی، فاف ڈیو پلیزز، عمران طاہر، ڈیوڈ ملر، مورنے مارکل، کرس مورس، آرون فینگیسو، کیگیسو رباڈا، ریلی روسو اور ڈیل اسٹین شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: فاف ڈیو پلیزز (کپتان)، کائل ایبٹ، ہاشم آملہ، فرحان بیحارڈین، کوئنٹن ڈی کوک، مرچنت دی لانگ، اے بی ڈی ویلئیرز، جے پی ڈومینی، عمران طاہر، ایڈی لی، ڈیوڈ ملر، کرس مورس، کیگیسو رباڈا، ڈیویڈ ویسے اور کھایا زونڈو شامل ہیں۔