افغان قومی ٹیم تاریخی سیریز کے لیے زمبابوے روانہ

0 1,323

افغانستان کی قومی کرکٹ تیم دو طرفہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز کھیلنے کے لیے زمبابوے روانہ ہو گئی ہے، جہاں وہ زمبابوے سے پانچ ایک روزہ اور دو بیس اوورہ مقابلے کھیلے گی۔
افغان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نسیم اللہ دانش نے ٹیم کی روانگی کے وقت کابل میں خبرنگاروں سے بات کرتے ہوئے اس رائے کا اظہار کیا کہ اب افغان ٹیم آئی سی سی کے رکن ملک کے ساتھ سیریز کھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے اضافہ کیا کہ اس سیریز میں شرکت کرنے والے کھلاڑی بڑے غور و خوص کے بعد منتخب کیے گئے ہیں۔
یہ سیریز 16 اکتوبر سے شروع ہو رہی ہے اور اس کے تمام مقابلے بلاوایو شہر کے کوئین اسپورٹس کلب میدان میں کھیلے جائیں گے۔
یہ دوسرا ایسا موقع ہے کہ افغان قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کے کسی مستقل رکن ملک کے خلاف کرکٹ سیریز میں نظر آئے گی۔ اس سے پہلے افغانستان 2014 میں زمبابوے ہی کے خلاف ایک روزہ مقابلوں کی سیریز کھیل چکا ہے جو دو دو سے برابر ہو گئی تھی۔
افغان کرکٹ تیم کے کپتان اصغر استانکزئی کہتے ہیں کہ اُنہوں نے آنے والی سیریز کے لیے بہت مشق کی ہے وہ امیدوار ہیں کہ اس سیریز میں اُن کی ٹیم فاتح رہے گی، "ہماری ٹیم تیار ہے اور ہم نے کابل میں مسلسل کھیل کی مشق کی ہے اور مطمئن ہیں کہ اپنی کوششوں کے مدِ نظر انشاءاللہ اچھی کامیابیوں کا حصول کریں گے۔"
افغانستان میں اگرچہ کرکٹ کی تاریخ پرانی نہیں ہے، لیکن پاکستان میں مقیم رہ کر کرکٹ سیکھنے والے چند مہاجروں نے وطن واپسی کے بعد یہ کھیل افغانستان میں رائج کر دیا ہے۔
کرکٹ کے متخصصین کہتے ہیں کہ افغان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے اور اُن کے لیے مناسب امکانات مہیا کرنے چاہییں تاکہ وہ کرکٹ کے میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کر سکیں۔

اس سیریز کا شیڈول یہ ہے:
16 اکتوبر - پہلا ایک روزہ
18 اکتوبر - دوسرا ایک روزہ
20 اکتوبر - تیسرا ایک روزہ
22 اکتوبر - چوتھا ایک روزہ
24 اکتوبر - پانچواں ایک روزہ
27 اکتوبر - پہلا ٹی ٹوئنٹی
29 اکتوبر - دوسرا ٹی ٹوئنٹی