ٹنڈولکر، وارن سیریز کے تمام معاملات طے پاگئے

0 1,028

بالآخر جس کا انتظار تھا وہ معلومات اب منظر عام پر آگئیں۔ آل اسٹار سیریز کے حوالے سے تمام معاملات نے حتمی شکل اختیار کرلی ہے، کونسا کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کی ٹیم میں ہوگا اور کون سا کھلاڑی بنے گا شین وارن کا دستِ بازو۔

اطلاعات کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑی پر مشتمل سیریز کا انعقاد نومبر میں امریکا کے تین شہروں میں ہوگا جس میں دو ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایک ٹیم کی قیادت کریں گے سچن ٹنڈولکر جن کی ٹیم کا نام ہے ’’سچن بلاسٹر‘‘ اور دوسری ٹیم کے کپتان ہونگے شین وارن جن کی ٹیم کا نام ہوگا ’’وارن وارئیرز‘‘۔

سیریز میں دونوں کھلاڑی کے علاوہ دیگر بڑے بڑے نام شامل ہونگے جن میں سرفہرست برائن لارا، رکی پونٹنگ، کمار سنگاکارا، وسیم اکرم، جیک کیلس شامل ہیں۔

سنچ ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس جب سابق کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں ایم سی سی الیون اور ریسٹ آف دی ورلڈ کے درمیان میچ ہوا تو مجھے لگا کہ سابق کھلاڑی میں اب بھی کھیلنے کی رمق اور خواہش موجود ہے جبکہ تماشائی بھی ہمیں میدان میں کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ اُس وقت مجھے ایسا لگا کہ کرکٹ کو پروموٹ کرنے کے لیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور اِس سیریز کے انعقاد کی بھی بنیادی وجہ یہی ہے۔

ٹنڈولکر کا مزید کہنا تھا کہ اُنہیں اُمید ہے کہ امریکا میں کھیلنے سے کرکٹ کے لیے مقامی لوگوں کی دلچسپی پڑھے گی اور پوری دنیا میں کرکٹ کا بول بالا بھی ممکن ہوسکے گا۔

شین وارن نے اِس سیریز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہ کہا کہ اِس سیریز کو ممکن بنانے کے لیے اُنہوں نے ٹنڈولکر کے ساتھ مل کر لگ بھگ ایک سال تک کام کیا۔ وارن نے بتایا کہ دنیائے کرکٹ کے اُن بہترین کھلاڑیوں کو یہ سیریز کھیلنے کے لیے راضی کیا ہے جو گزشتہ 25 برسوں تک کرکٹ سے وابستہ ہوں۔

تین میچوں پر مشتمل تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 7 نومبر کو نیو یارک سٹی فیلڈ میں کھیلا جائے گا جہاں 45 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ دوسرا میچ 11 نومبر کو ہوسٹن کے منٹ میڈ پارک میں کھیلا جائے گا جہاں 40 ہزار افراد کی گنجائش ہے جبکہ تیسرے میچ کا انعقاد 14 نومبر کو لاس اینجلس کے دوجر اسٹیڈیم کے میدان میں ہوگا جس میں 56 ہزار سے زائد افراد میچ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ابتدائی دو میچ دن کی روشنی میں کھیلے جائیں گے جبکہ تیسرا میچ مصنوعی روشنیوں میں منعقد ہوگا۔

سیریز کے لیے جن کھلاڑی سے معاہدے ہوگئے ہیں اُن کے نام درج ذیل ہیں۔

وسیم اکرم (پاکستان)

شعیب اختر (پاکستان)

معین خان (پاکستان)

ثقلین مشتاق (پاکستان)

سچن ٹنڈولکر (بھارت)

سورو گنگولی (بھارت)

وی وی ایس لکشمن (بھارت)

اجیت اگرکار (بھارت)

شان پولاک (جنوبی افریقہ)

جیکس کیلس (جنوبی افریقہ)

لانس کلوزنر (جنوبی افریقہ)

جونٹی روڈز (جنوبی افریقہ)

ایلن ڈونلڈ (جنوبی افریقہ)

مہیلا جے وردھنے (سری لنکا)

کمار سنگاکارا (سری لنکا)

متھیا مرلی درھن (سری لنکا)

شیرن وارن (آسٹریلیا)

میتھیو ہیڈن (آسٹریلیا)

رکی پونٹنگ (آسٹریلیا)

گلین مگراتھ (آسٹرلیا)

بریڈ ہیڈن (آسٹریلیا)

گریم سوان (انگلینڈ)

مائیکل وان (انگلینڈ)

کارٹنی واش (ویسٹ انڈیز)

برائن لارا (ویسٹ انڈیز)

کرٹلی ایمبروس (ویسٹ انڈیز)

کارل ہوپر (ویسٹ انڈیز)

ڈینئل ویٹوری (نیوزی لینڈ)