فاٹا نے پہلی بار قائداعظم ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرلیا

0 1,017

ملکی تاریخ میں پہلی بار یہ دیکھنے کو ملا ہے کہ فاٹا کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ قائداعظم کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

یہ 2013 کی بات ہے جب فاٹا کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے اُس وقت کے چئیرمین ذکاء اشرف نے ریجنل اسٹیٹس سے نوازا تھا اور ریجنل اسٹیٹس ملنے کے محض دو سال میں ہی وہاں کے لوگوں نے اپنی صلاحیتوں کو منواتے ہوئے ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ میں جگہ بنالی۔

حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائداعظم ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرنے کے طریقے کار میں تبدیلی کی ہیں۔ گزشتہ برس 26 ٹیموں نے ایونٹ میں حصلہ لیا تھا مگر اِس بار بورڈ ٹیموں کی تعداد کو کم کرکے 16 تک لے آیا ہے جن میں 8 ٹیمیں ریجنل کی ہونگی اور 8 ڈیپارٹمنٹ کی۔ اِن 16 میں سے 12 ٹیمیوں یعنی 6 ریجنل اور 6 ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیوں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر براہ راست کوالیفائی کریں گی جبکہ 4 ٹیموں کو کوالیفائنگ راونڈ کے ذریعے پہنچنا تھا۔

فاٹا کی ٹیم نے اپنے تینوں کوالیفائنگ نہ صرف جیتے بلکہ بڑے مارجن سے جیتے۔ پہلے میچ میں فاٹا نے ایبٹ آباد کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں فیصل آباد کو 10 وکٹوں سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں کراچی بلیوز کو 81 رنز سے زیر کرکے باآسانی قائداعظم ٹرافی کے لیے اپنی جگہ کو یقینی بنالیا۔

فاٹا کی شاندار کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ فاٹا کا ایبٹ آباد، فیصل آباد اور کراچی جیسی مضبوط ٹیمیوں کو باآسانی زیر کرکے قائداعظم ٹرافی میں کولیفائی کرنا نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ یہ کارکردگی بتارہی ہے کہ ملک کو طول و عرض میں ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے جنہوں ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم وہاں کے کھلاڑی کو بہتر سہولیات فراہم کریں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر طریقے سے سامنے لاسکیں۔