یک نہ شد دو شد!

0 1,037

یہ ہماری غلط فہمی تھی یا خوش فہمی کہ انگلستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل سمجھتے تھے کہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے۔ عالمی درجہ بندی بھی یہی ظاہر کرتی تھی کہ ورلڈ چیمپئن سری لنکا کے بعد دوسرا مقام پاکستان کے پاس ہے۔ مگر انگلستان کے خلاف سیریز میں جو کچھ ہوا، سب کے سامنے ہے۔ تینوں مقابلوں میں شکست ہوئی اور پاکستان دوسرے سے چھٹے نمبر پر چلا گیا۔ لیکن انگلستان کے خلاف محض شکست ہی نہیں بلکہ تضحیک بھی ہوئی جب ایک ہی سیریز میں ایک نہیں دو بار کھلاڑی اس طرح رن آؤٹ ہوئے کہ اس کی مثال تاریخ میں بہت کم ملتی ہے۔

کرکٹ میں رنز کس طرح لیے جاتے ہیں اس کا ہمیں بخوبی اندازہ ہے۔ ایک رن مکمل کرنے کے لیے کھلاڑ کو وکٹ کے ایک طرف سے دوسرے کنارے پر پہنچنا ہوتا ہے لیکن ہمارے کھلاڑیوں کی ذہنی ہم آہنگی کا یہ حال ہے کہ ایک فاش غلطی، وہ بھی ایک نہیں دو بار؟ مخالف سمت میں دوڑنے کے بجائے دونوں بلے باز ایک ہی کریز میں پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ اپنی وکٹ بچائیں۔

جس طرح گیندباز کا وائیڈ یا نو-بال پھینکنا اچھا نہیں سمجھا جاتا بالکل اسی طرح بلے باز کا رن آؤٹ ہونا بھی معیوب سمجھا جاتا ہے۔ کیونکہ اس میں گیندباز کی کوئی صلاحیت نہیں ہوتی بلکہ بسا اوقات غلطی بلے باز کی اپنی ہوتی ہے۔ لیکن اس طرح آؤٹ ہونا کہ دونوں بلے باز خود کو بچانے کے لیے ایک ہی اینڈ پر دوڑ لگائیں، وہ بھی ایک بار نہیں دو مرتبہ؟ اس کو تو "جرم" قرار دینا چاہیے۔ ایسا شرمناک منظر کم از کم گزشتہ کئی دہائیوں میں دیکھنے کو نہیں ملا۔

Sohaib-Maqsood-Umar-Akmal-Runout

حیرانگی کی بات یہ ہے کہ جب ایک مرتبہ صہیب مقصود اور عمر اکمل پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ایسی غلطی کر بیٹھے تھے اور سخت تنقید کا نشانہ بھی بنے تو آخر باقی ماندہ مقابلوں کے لیے کوئی حکمت عملی کیوں تیار نہیں کی گئی؟ ہمیں آخری ٹی ٹوئنٹی میں محمد حفیظ اور رفعت اللہ مہمند کو ایک مرتبہ پھر اس طرح کیوں دیکھنا پڑا؟ یا تو سمجھانے والے نے سمجھایا نہیں ہوگا یا سمجھنے والا سمجھا نہیں ہوگا یا سمجھنا نہیں چاہتا ہوگا۔ وجہ جو بھی ہو، تیسرے مقابلے کے اہم ترین مرحلے پر حفیظ کی وکٹ پر موجودگی ضروری تھی لیکن رن آؤٹ کروانے، اور ہونے، میں کوئی ان کا ثانی نہیں۔ یہاں تک کہ آج خود ہی اپنی غلطی کا نشانہ بن گئے۔

MUST WATCH | Poor running between Rafatullah Mohmand and Muhammed Hafeez that resulted in latter's wicket.Pakistan 23/3 after 4.4 overs. LIVE: LIVE: cricout.com/matches/PAKvsENG-3rdT20I2015/2175

Posted by Cricout Videos on Monday, November 30, 2015