ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء - سپر 10 مرحلے کے گروپس

0 1,479

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء کے لیے تیاریاں آج حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ تازہ ترین اعلان کے بعد یہ طے ہو گیا ہے کہ کون سی ٹیم کس کے خلاف اور کب مقابل آئے گی۔ اس اعلان کی اہم ترین بات پاکستان اور بھارت کا ایک مرتبہ پھر ایک ہی گروپ میں ہونا ہے۔ جب 2014ء میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بنگلہ دیش میں کھیلا گیا تھا تب بھی پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں تھے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کے ان بڑے ٹورنامنٹس کے درمیان ہونے والے ایک روزہ عالمی کپ میں دونوں روایتی حریف گروپ مرحلے میں ہی مقابل آ گئے تھے۔

ذیل میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء کے سپر 10 مرحلے کے لیے گروپوں میں کون کون سی ٹیمیں شامل ہیں، ان کو ایک گرافکس کے ذریعے سمجھایا گیا ہے۔ یہ خوبصورت ڈیزائن باصلاحیت نوجوان سید معاذ کے تخلیقی ذہن کی کاوش ہے۔ امید ہے قارئین کرک نامہ کو ضرور پسند آئے گی۔ ویسے اگر آپ اگلے سال کے اہم ترین ٹورنامنٹ کا شیڈول دیکھنا چاہتے ہیں تو یہاں جائیں۔

World-T20-2016-Super10-Groups