کرکٹ کے عجیب و غریب قوانین

3 4,911

آپ فٹ بال دیکھیں یا ہاکی، ٹینس یا پھر بیس بال اور دیگر کھیل، جب تک آپ ان کھیلوں کے بارے میں جانیں گے نہیں، ان کو دیکھنا بے کار ہوگا کیونکہ ان تمام کھیلوں کے اپنے مخصوص قوانین ہوتے ہیں جن کے بارے میں آگہی حاصل کرنا ناگزیر ہے۔ یہ حقیقت ہےکہ کرکٹ ان تمام کھیلوں سے زیادہ پیچیدہ ہے لیکن پھر بھی آپ بنیادی معلومات کے ذریعے نہ صرف کرکٹ کو سمجھ سکتے ہیں بلکہ اس سے اچھی طرح لطف اندوز بھی ہو سکتے ہیں۔ لیکن ذرا اور گہرائی میں اتریں، قوانین کی چھان پھٹک کریں تو آپ کی حیرانگی میں بھی بہت اضافہ ہوگا۔ کیونکہ کرکٹ کے کچھ اصول و قوانین ایسے ہیں جو بہت عجیب و غریب ہیں۔ آئیے آپ کو انہی میں سے چند کے بارے میں بتاتے ہیں:

صفحہ نمبر 1 :
ایل بی ڈبلیو
  • 1. ایل بی ڈبلیو
  • 2. ڈیڈ بال
  • 3. لیگ بائیز
  • 4. کیچ اور باؤنڈری کا تعلق
  • 5. ’آخری رنز‘
  • 6. وائیڈ
  • 7. نو-بال
  • 8. فیلڈنگ پابندیاں

1. ایل بی ڈبلیو

لیگ بفور وکٹ یعنی ایل بی ڈبلیو کا قانون بنیادی طور پر کیا ہے، یہ بات کرکٹ سے لگاؤ رکھنے والا ہر شخص جانتا ہے۔ یعنی وکٹوں کی طرف آتی ہوئی گیند بلے باز کے جسم کے کسی بھی حصے کی وجہ سے رک جائے تو وہ آؤٹ قرار پاتا ہے۔ لیکن کیا آپ نے سوچا کہ اگر گیند پر لگنے سے پہلے پہلے بلّے کو لگ جائے تو کھلاڑی کو آؤٹ کیوں نہیں دیا جاتا؟ اس سوال کا جواب پانے کے لیے ہمارے پاس بلّے اور پیڈ کے تعلق کے حوالے سے کچھ دلچسپ قوانین ہیں، آئیے پہلے ان پر بات کرتے ہیں۔ آپ کو وہ وقت تو یاد ہوگا جب آپ گلی محلے میں کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔ گیند بلّے سے پہلے پیر کو لگ جاتی تھی تو آؤٹ نہیں دیا جاتا تھا۔ اگر واقعی آپ نے بھی انہیں اصولوں، بلکہ "زریں اصولوں" کے مطابق گلی میں کرکٹ کھیلی تے ہو یقیناً غلط قانون اختیار کیا ہے کیونکہ بین الاقوامی کرکٹ میں ایسا ہونے پر بلے باز کو آؤٹ قرار دیا جاتا ہے، لیکن چند اصولوں کے ساتھ۔ مثال کے طور پر اگر گیند وکٹ کی لیگ سائیڈ پر ٹپّا کھانے کے باوجود وکٹوں کی سمت جاتی دکھائی دے رہی ہو تو اس وقت کھلاڑی کو آؤٹ قرار نہیں دیا جا سکتا، چاہے اس سے کھیلنے کے بجائے گیند چھوڑ ہی کیوں نہ دی ہو۔ یہی نہیں بلکہ اگر گیند وکٹ کی آف سائیڈ پر ٹپّا کھائے اور وکٹ کی جانب جاتی دکھائی دے تب بھی بلے باز کو زندگی مل سکتی ہے لیکن اگر اس نے آف سائیڈ سے آتی ہوئی گیند پر شاٹ نہیں کھیلا تو اسے آؤٹ قرار دیا جا سکتا ہے۔

ابھی پاک-انگلستان سیریز کے ایک مقابلے میں اسٹورٹ براڈ کی گیند پر یونس خان کو اسی لیے آؤٹ قرار دیا گیا تھا جو ظاہر کرتا ہے کہ انگلستان کے کھلاڑی کھیل کی کتنی باریکیوں سے واقف ہیں۔

  1. فرحان احمد کا کہنا ہے

    خوب! بہت اعلیٰ، عمدہ تحریرمگر ایک قانون اور بھی ہے جو کچھ عجیب اور ناقابلِ فہم سا ہے۔ کہ اگر وکٹ کیپر کے پیچھے پڑے "ہیلمٹ" سے گیند کی ٹکر ہو جائے تو اس صورت میں بھی اضافی رنز دیے جاتے ہیں۔

  2. Furquan Danish کا کہنا ہے

    کافی دلچسپ

  3. سید عمران حیدر کا کہنا ہے

    بہت اچھی، دلچسپ معلومات

کا جواب دیں سید عمران حیدر
جواب منسوخ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا