ایشیا کپ 2016ء، حصہ لینے والی تمام ٹیمیں

0 1,113

سال 2016ء کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے تیاریاں اپنے آہستہ آہستہ عروج پکڑیں گی۔ کیونکہ اس مرتبہ بھی میزبانی ایشیا ہی کو ملی ہے، جو 2012ء میں سری لنکا اور 2014ء میں بنگلہ دیش سے ہوتی ہوئی اب بھارت کو حاصل ہوئی ہے، اس لیے ایشیائی طاقتوں کو زیادہ تیاری کی ضرورت ہے۔ اسی لیے آئندہ چند روز بعد بنگلہ دیش میں ایشیا کپ کھیلا جائے گا کہ جو تاریخ میں پہلی بار ایک روزہ کے بجائے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی صورت میں ہوگا۔

آج یعنی 19 فروری کو کوالیفائنگ مرحلے کا آغاز ہوگا کہ جس میں افغانستان، عمان، ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات آپس میں کھیلیں گے اور جو سرفہرست آئے گا وہ 24 فروری سے شروع ہونے والے مرکزی مرحلے میں ایشیا کی بڑی طاقتوں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گا۔

پہلے مرحلے کے تمام مقابلے فتح اللہ کے خانصاحب عثمان علی اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ اگلا مرحلہ میرپور کے شیر بنگلہ دیش اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ کی دہائیوں پر محیط تاریخ ہمیشہ ایک روزہ مقابلوں پر مشتمل رہی ہے لیکن اس مرتبہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے مختصر ترین فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکا اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا جس نے 2014ء میں بنگلہ دیش ہی میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی۔ لیکن یہ ٹورنامنٹ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے لیے تمام ملکوں نے اپنی اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے جو براعظمی اعزاز کے حصول کے لیے کھیلیں گی۔ تمام نام حروف تہجی کے لحاظ سے ہیں۔

پاکستان

افتخار احمد، انور علی، بابر اعظم، خرم منظور، رمان رئیس، سرفراز احمد، شاہد آفریدی، شعیب ملک، عماد وسیم، عمر اکمل، محمد حفیظ، محمد عامر، محمد عرفان، محمد نواز اور وہاب ریاض۔

بھارت

اجنکیا راہانے، اشیش نہرا، پون نیگی، جسپریت بمراہ، روہیت شرما، روی چندر آشون، رویندر جدیجا، سریش رینا، شیکھر دھاون، محمد شامی، مہندر سنگھ دھونی، ہربھجن سنگھ، ہردیک پانڈیا، ویراٹ کوہلی اور یووراج سنگھ۔

سری لنکا

اینجلو میتھیوز، تلکارتنے دلشان، تھیسارا پیریرا، جیفری ویندرسے، چمارا کاپوگیدرا، دشمنتھا چمیرا، دنیش چندیمال، ڈاسن شناکا، رنگانا ہیراتھ، سچیتھرا سینانائیکے، شیہان جے سوریا، لاستھ مالنگا، ملنڈا سری وردنا، نووان کولاسیکرا اور نیروشان ڈکویلا۔

بنگلہ دیش

ابو حیدر، امر القیس، الامین حسین، تسکین احمد، سومیا سرکار، شبیر رحمٰن، شکیب الحسن، عرفات سنی، محمد متھن، محمود اللہ، مشفق الرحیم، مستفیض الرحمٰن، مشرفی مرتضیٰ، ناصر حسین اور نور الحسن۔

افغانستان

اصغر ستانکزئی، امیر حمزہ، دولت زدران، راشد خان، سمیع اللہ شنواری، شاپور زدران، شفیق اللہ، عثمان غنی، کریم صادق، گلبدین نائب، محمد شہزاد، محمد نبی، نجیب اللہ زدران، نور علی زدران اور یامین احمد زئی۔

ہانگ کانگ

اعزاز خان، انشی رتھ، بابر حیات، تنویر احمد، تنویر افضل، حسیب امجد، عادل محمود، کرسٹوفر کارٹر، کنچت شاہ، مارک چیپ مین،ندیم احمد، نزاکت خان، نیند شاہ، وقاص برکت اور وقاص خان۔

عمان

اجے لالچٹا، بلال خان، جتندر سنگھ، ذیشان صدیقی، ذیشان مقصود، راجیش کمار رانپورا، سفیان محمود، سلطان احمد، عاقب سلہری، عامر علی، عامر کلیم، عدنان الیاس، مہران خان، مونس انصاری اور وائیبھو واٹیگاؤنکر۔

متحدہ عرب امارات

احمد رضا، امجد جاوید، ثقلین حیدر، روہن مصطفیٰ، سوپنل پٹیل، شیمن انور،ظہیر مقصود، عثمان مشتاق، فرحان احمد، فہد طارق، قدیر احمد، محمد شہزاد، محمد عثمان، محمد کلیم اور محمد نوید۔