بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں مل گیا؛ ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 103 رنز سے شکست

1 1,050

بالآخر بھارتی ٹیم کی حد سے زیادہ خود اعتمادی اور ویسٹ انڈیز کی فتح کے لیے جاری کوششیں نے کام کر دکھایا۔ عالمی چیمپئن بھارت کے ہاتھوں 5 میچوں پر مشتمل سیریز کے ابتدائی 3 مقابلوں میں شکست کا منہ دیکھنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے سیریز کے چوتھے ہی میچ میں بھارتی مضبوط بیٹنگ کو ڈھیر کردیا۔ گزشتہ مقابلوں میں بھارتی ٹیم کی جانب سے جس قسم کی ناقص بلے بازی کا مظاہرہ دیکھا گیا اس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا تھا کہ فرد واحد کی غیر معمولی کارکردگی سے جیتنی والی ٹیم کسی بھی میچ میں ریت کی دیوار ثابت ہوسکتی ہے۔

بھارتی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے اینتھونی مارٹن خوشی سے سرشار (تصویر: اے پی)

میچ سے قبل بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر ایک بار پھر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تاہم گزشتہ مقابلوں کے برعکس یہ فیصلہ زیادہ سازگار ثابت نہ ہوا۔ بھارتی بالرز نے محض 12 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو پویلین رخصت کیا لیکن ویسٹ انڈیز کے انفارم اوپنر لینڈل سیمنز جم کر بلے بازی رہے۔ انہوں نے 67 رنز کی اننگ تراشی جس میں 3 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ 27 ویں اوور میں سیمنز رخصت ہوئے تو ویسٹ انڈیز ایک بار پھر شدید دباؤ کا شکار ہوچکا تھا۔

103 رنز پر 5 بہترین بلے بازوں کی پویلین واپسی کے بعد کیون پولارڈ اور کارلٹن با نے ذمہ دارانہ انداز میں بلے بازی کی اور اسکور میں قابل قدر اضافہ کیا۔ کیون پولارڈ نے 72 گیندوں پر 70 رنز کی اننگ سجائی جبکہ وکٹ کیپر کارلٹن با 39 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑیوں کی 96 رنز کی شراکت نے ویسٹ انڈیز کے حوصلوں کو دوام بخشا جس کی بدولت ویسٹ انڈین بلے باز 249 رنز کا مجموعہ اکھٹا کرنے میں کامیاب ہوئے۔ بھارت کی جانب سے پروین کمار نے بہتر گیند بازی کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں بھارتی اننگ کا آغاز مایوس کن اور انجام رسوا کن رہا۔ ویسٹ انڈین پیس اور اسپن اٹیک نے بھارتی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ ایسا محسوس ہوتا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے میزبان کھلاڑیوں کی نقل کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ جس کی مثال 111 کے اسکور پر پانچ کھلاڑیوں کی پویلن واپسی سے ملا۔ بعد ازاں گزشتہ میچ کے مرد میدان روہیت شرما نے کچھ دیر گیند بازوں کے سامنے مزاحمت جاری رکھی تاہم وہ اس بار ٹیم کو شرمندگی سے نہ بچاسکے۔ شرما کے بعد آنے والے بلے باز بھی یک بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے۔ یوں پوری بھارتی ٹیم 146 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ اینتھونی مارٹن نے 36 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے لیگ اسپنر اینتھونی مارٹن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ عالمی درجہ بندی میں انتہائی نچلے مقام پر موجود ویسٹ انڈین ٹیم کے ہاتھوں عالمی چیمپئن کی شکست سے جہاں میزبان ٹیم کے حوصلوں کو تقویت ملی ہوگی وہیں دوسری جانب بھارت کو اپنے سینئر کھلاڑیوں کی کمی کا بھی بھرپور احساس ہوا ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین اگلا مقابلہ 16 جون کو کنگسٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز بمقابلہ بھارت

چوتھا ایک روزہ بین الاقوامی، سر ویون رچرڈز اسٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگا

13 جون 2011ء

نتیجہ: ویسٹ انڈیز 103 رنز سے فتحیاب

مین آف دی میچ: اینتھونی مارٹن

ویسٹ انڈیز رنز گیندیں چوکے چھکے
لینڈل سیمنز رن آؤٹ (منوج تیواری( 67 78 3 3
ڈینزا حیات ک منوج تیواری ب ایشانت شرما 1 4 0 0
رامنریش سروان ک منوج تیواری ب پروین کمار 1 12 0 0
ڈیرن براوو ک منوج تیواری ب امیت مشرا 15 36 2 0
مارلن سمیوئلز ایل بی ڈبلیو مشرا 8 21 0 0
کیون پولارڈ ک ایشانت شرما ب رویچندرن آشون 70 72 6 2
کارلٹن با ک ویرات کوہلی ب پروین کمار 39 57 3 0
آندرے رسل ک ویرات کوہلی ب پروین کمار 25 14 3 1
ڈیرن سیمی ناٹ آؤٹ 1 3 0 0
کیمار روش ناٹ آؤٹ 4 6 0 0
فاضل رنز (لیگ بائی 7، وائڈ 8، نوبالز 3) 18
کل رنز 50 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 249 رنز

 

بھارت باؤلنگ اوورز میڈنز رنز وکٹیں
پروین کمار 10 3 37 3
ایشانت شرما 10 0 60 1
روی چندرن آشون 10 1 39 1
امیت مشرا 10 3 56 2
یوسف پٹھان 6 0 24 0
منوج تیواری 4 0 26 0

 

بھارت (ہدف 250 رنز؛ 50 اوورز) رنز گیندیں چوکے چھکے
پارتھیو پٹیل ک اور ب ڈیرن سیمی 26 32 3 0
منوج تیواری ک کارلٹن با ب ڈیرن سیمی 2 17 0 0
ویرات کوہلی اسٹمپ کارلٹن با 22 33 1 0
سبریمینم بدریناتھ ک کارلٹن با ب آندرے رسل 12 27 1 0
روہیت شرما ک ڈیرن براوو ب اینتھونی مارٹن 39 47 0 1
سریش رائنا ک کیرون پولارڈ ب اینتھونی مارٹن 10 19 0 0
یوسف پٹھان ک کیمار روش ب لینڈل سیمونز 1 2 0 0
روی چندرن آشون ک مارلن سمیولز ب آندرے رسل 15 27 0 0
پروین کمار ک ڈیرن سیمی ب آندرے رسل 6 13 0 0
امیت مشرا ناٹ آؤٹ 5 14 0 0
ایشانت شرما اسٹمپ کارلٹن با ب اینتھونی مارٹن 0 3 0 0
فاضل رنز (بائی 4، لیگ بائی 2، وائڈ) 8
کل رنز 39 اوورز؛ تمام کھلاڑی آؤٹ 146 رنز

 

ویسٹ انڈیز باؤلنگ اوورز میڈن رنز وکٹیں
کیمار روش 8 1 22 0
ڈیرن سیمی 9 0 43 2
آندرے رسل 7 0 16 3
کیون پولارڈ 4 0 20 0
اینتھونی مارٹن 10 0 36 4
لینڈل سیمنز 1 0 3 1