بارش نے کہیں کا نہ چھوڑا، آئرلینڈ بھی باہر

0 1,093

بین الاقوامی سطح پر جب بھی موقع ملے آئرلینڈ اپنی بساط سے بڑھ کر کارکردگی پیش کرتا ہے لیکن اس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ایک تو عمان کے ہاتھوں شکست نے اسے گھاؤ دیے اور جو کسر رہ گئی تھی وہ دھرم شالا کی بارش نے پوری کردی کی، جس کی وجہ سے وہ دو مقابلوں میں ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے۔ گروپ 'اے' کے جمعے کے روز کھیلے گئے دونوں مقابلے بارش کی نذر ہوئے اور اس کے گروپ پر برے اثرات بھی پڑے ہیں۔ اب سنیچر کو ہونے والا بنگلہ دیش-عمان مقابلہ ناک آؤٹ کی صورت اختیار کرگیا ہے جہاں جو جیتے گا وہ اگلے مرحلے یعنی سپر 10 میں چلا جائے گا اور شکست کھانے والی ٹیم واپسی کی راہ لے گی۔

عمان-نیدرلینڈز کا پہلا مقابلہ بارش کی نذر ہو جانے کے بعد ویسے ہی خطرہ منڈلارہا تھا لیکن کسی طرح اس کا آغاز ہوگیا اور اسے 12 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا لیکن صرف 8 اوورز ہی پھینکے جا سکے تھے کہ دوبارہ بارش شروع ہوگئی اور اس مرتبہ مقابلے کا رہا سہا امکان بھی ختم ہوگیا۔ جتنا کھیل ممکن ہوا اس میں آئرلینڈ کی فیلڈنگ انتہائی مایوس کن تھی کہ جس نے مواقع ضائع کیے اور بنگلہ دیش کے اوپنرز کو کھل کر کھیلنے کا موقع دیا۔ دونوں نے پانچویں اوورز میں ہی 61 رنز بنا لیے تھے جس میں سومیا سرکار13 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ تمیم اقبال آٹھویں اوور کی آخری گیند پر 47 رنز بنا کر میدان سے واپس آئے اور ساتھ ہی میچ کا بھی خاتمہ ہوگیا۔ انہوں نے صرف 26گیندیں کھیلیں اور 4 چھکے اور تین چوکے بھی لگائے۔

نیدرلینڈز اور آئرلینڈ کے باہر ہونے کے بعد گروپ 'اے' بالکل واضح ہو چکا ہے کہ جہاں سے بنگلہ دیش یا عمان میں سے صرف ایک ٹیم ہی آگے جا سکے گی۔ عمان آئرلینڈ کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف خطرہ پیدا کر سکتا ہے اور اگر وہ دوبارہ یہ کارنامہ دہرانے میں کامیاب ہوگیا تو یہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا بہت بڑا اپ سیٹ ہوگا۔

Ireland-Bangladesh-fans